உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہولی پر اداکارہ کی کار پر شرابیوں کا حملہ ، لوگوں نے نہیں کی مدد تو خود ہی چپل سے کرنے لگی پٹائی

    تصویر : چاہت کھنہ انسٹاگرام ۔

    تصویر : چاہت کھنہ انسٹاگرام ۔

    یہ واقعہ مشہور ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ کے ساتھ پیش آیا ۔ وہ شام تقریبا سات بجے ملاڈ کے پاس سے گزر رہی تھیں ۔ اسی درمیان 10-15 شرابیوں نے مل کر ان کی کار کے سامنے ہنگامہ شروع کردیا ۔

    • Share this:
      ہولی کے ہنگامہ کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا ، لیکن کچھ لوگ شراب پی کر ہولی کا خوشگوار ماحول خراب دیتے ہیں ۔ ایسے ہی کچھ شرارت پسند عناصر کا شکار ایک اداکارہ ہوگئی ۔ رپورٹس کے مطابق ہولی والے دن ضروری کام سے باہر نکلی اس اداکارہ پر 10-15 شرابیوں نے حملہ کردیا ۔ ان لوگوں نے مل کر ایسا ہنگامہ مچایا کہ اداکارہ گھبرا گئی ، لیکن انہوں نے پھر بھی اکیلے ہی ان لوگوں کو ایسا سبق سکھایا کہ شرابی کبھی بھول نہیں پائیں گے۔
      ہولی کے دن یہ واقعہ مشہور ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ کے ساتھ پیش آیا ۔ وہ شام تقریبا سات بجے ملاڈ کے پاس سے گزر رہی تھیں ۔ اسی درمیان 10-15 شرابیوں نے مل کر ان کی کار کے سامنے ہنگامہ شروع کردیا ۔ شرابیوں نے ڈرائیو کو بھی مارا اور اسکرین شیلڈ کو بھی توڑ دیا ۔ وہیں چاہت نے آس پاس کھڑے لوگوں سے مدد کیلئے کہا ، لیکن کوئی بھی ان کی مدد کیلئے آگے نہیں آیا۔
      میڈیا رپورٹس کے مطابق چاہت کھنہ نے گاڑی سے باہر نکل کر فورا پولیس کو فون کیا ۔ وہیں کسی کی مدد نہیں ملی تو چاہت اکیلے ہی ان شرابیوں سے بھڑ گئیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے ڈرائیور کو بچانے کیلئے شرابیوں کی پٹائی شروع کردی ۔ انہوں نے شرایبوں کی چپل سے پٹائی کی۔
      First published: