اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سوکیش چندراشیکھر جبراً وصولی کیس میں چاہت کھنہ نے درج کرایا بیان، جانیے پورا معاملہ

    سوکیش چندراشیکھر جبراً وصولی کیس میں چاہت کھنہ نے درج کرایا بیان، جانیے پورا معاملہ

    سوکیش چندراشیکھر جبراً وصولی کیس میں چاہت کھنہ نے درج کرایا بیان، جانیے پورا معاملہ

    جب ایرانی نے چاہت کھنہ کو سوکیش سے ملوایا، تو اداکارہ کو مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے اور ایک نیلے رنگ کی ورساچے گھڑی دی گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      مشہور ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ نے منگل کو دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ میں سوکیش چندرشیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کی جبراً وصولی معاملے میں اپنا بیان درج کرایا ہے۔ سوکیش کی قریبی معاون پنکی ایرانی، جسے نومبر میں دہلی پولیس کی اکنامک کرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور سے دھوکے باز کی جانب سے پنکی نے ہی ماڈل اور اداکاراوں سے رابطہ کیا تھا اور ان سے ملنے یا فون پر بات کرنے کو کہا تھا اور اداکاراوں کو مہنگے تحفے بھی دئیے تھے۔

      سوکیش نے دئیے تھے اداکارہ کو مہنگے تحفے
      ذرائع کے مطابق بگ باس کے سابق کنٹسٹنٹ نکی تمبولی، چاہت کھنہ اور بڑے اچھے لگتے ہیں کی صوفیہ سنگھ، اروشا پاٹل نے جیل کے احاطے میں سکیش سے ملاقات کی اور اس نے خود کو جنوبی فلم انڈسٹری کے ایک پروڈیوسر کے طور پر متعارف کرایا۔ ایرانی نے سوکیش سے اس کی ملاقات کا بندوبست کرایا تھا۔ ان چاروں اداکاراؤں کو گوچی، ورساچے، اور لوئیس ووئیٹن جیسے مشہور برانڈز کی جانب سے مہنگے تحائف دیے گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      ذرائع نے بتایا، سوکیش نے پاٹل کے اکاونٹ میں قریب 5.20 لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کیے، جنہوں نے قبول کیا کہ وہ ان سے ملے تھے، لیکن جیل میں نہیں ملے۔ جب ایرانی نے چاہت کھنہ کو سوکیش سے ملوایا، تو اداکارہ کو مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے اور ایک نیلے رنگ کی ورساچے گھڑی دی گئی۔ سوکیش نے مبینہ طور پر سنگھ کے اکاونٹ میں دو لاکھ روپے  جمع کیے تھے اور بعد میں انہیں ایک ایل وی  بیگ بھی بطور تحفہ دیا، اس کے علاوہ انہیں بعد میں 1.5 لاکھ روپے اور دئیے گئے۔ ایرانی کو تمبولی سے ملوانے کے لیے سوکیش سے 10 لاکھ روپے ملے اور انہوں نے تمبولی کو 1.5 لاکھ روپے دئیے۔ ذرائع نے کہا کہ بعد مین سوکیش نے انہیں پہلی ملاقات پر ایک گوچی بیگ اور 2 لاکھ روپے دئیے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: