کئی ٹی وی سیریلس میں نظرآچکیں اداکارہ اور یوٹیوبر چھوی متل (Chhavi Mittal) ان دنوں بڑی بیماری سے لڑ رہی ہیں۔ اداکارہ کو بریسٹ کینسر (B
reast Cancer) ہے، جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے کیا ہے۔ چھوی متل نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک موٹی ویشنل اور جذباتی پوسٹ شیئر کرکے کیا ہے۔ چھوی متول کی طرف سے یہ پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد مداح ان کی ہمت کو سلام کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔
چھوی متل (Chhavi Mittal) نے انسٹا گرام پر لکھا، ’ڈیئر بریسٹ، یہ پوسٹ تمہاری تعریف میں ہے۔ میں نے پہلی بار میں نے آپ کا میجک دیکھا، جب آپ نے مجھے خوش ہونے کا موقع دیا۔ آپ کی اہمیت تب اور بڑھ گئی، جب آپ نے میرے دونوں بچوں کا پیٹ بھرا۔ آج میری باری ہے کہ جب آپ کینسر سے لڑ رہے ہیں، تب میں آپ کے ساتھ کھڑی رہوں۔
یہ بھی پڑھیں۔West Bengal: اغوا کی گئی 3 نابالغ لڑکیاں رہا، زبردستی کرایا جا رہا تھا یہ کاممیں اپنا حوصلہ ٹوٹنے نہیں دوں گیچھوی متل نے آگے لکھا، ’یہ اچھی چیز نہیں ہوئی ہے، لیکن اس سے میں اپنا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دوں گی۔ ہوسکتا ہے کہ میں پھر سے پہلے جیسی نہ نظر آوں، لیکن مجھے الگ محسوس کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں کے لئے میری حوصلہ افزائی ہے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ میں آپ سے کتنا ترغیب لیتی ہوں۔ آپ میں سے ان لوگوں کے لئے جو پہلے سے ہی جانتے ہیں، اتنی حمایت کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ سبھی کے پیغام اور کالس کے لئے شکریہ‘۔
دو بچوں کی ماں ہیں چھوی متلچھوی متل دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے اور ایک بیٹی۔ ان کے شوہر موہت حسین ایک ڈیجیٹل پروڈکشن کمپنی کے شریک مالک ہیں۔ وہ چھوی متل کے کام کی بات کریں تو وہ ’کرشنا داسی‘، ’3 بہورانیاں‘، ’بندنی‘ اور ‘گھر کی لکشمی بیٹیاں‘ جیس ٹی وی شوز میں نظر آچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ٹیلی ویژن میں اپنی پہچان بنانے کے بعد چھوی متل نے ‘SIT’ نام سے یوٹیوب چینل کی شروعات کی، جس کے ذریعہ بھی انہوں نے کافی پاپولرٹی حاصل کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔