உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عید منانے پر ٹرول ہوئیں ٹی وی اداکارہ دیپکا ککڑ، زبردست جواب دے کر کیا ٹرولس کوخاموش

    ٹی وی اداکارہ دیپکا ککڑ نے اسی سال فروری میں ٹی وی اداکار شعیب سے شادی کی تھی۔ اس کے لئے انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ تبھی سے انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے ٹرولس کو سخت جواب دیا ہے، جس سے ان کی بولتی بند ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      ٹی وی اداکارہ دیپکا ککڑ نے اسی سال فروری میں ٹی وی اداکار شعیب سے شادی کی تھی۔ اس کے لئے انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ تبھی سےانہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے ٹرولس کو سخت جواب دیا ہے، جس سے ان کی بولتی بند ہوگئی ہے۔

      سسرال سمرکا میں نظر آنے والی ٹی وی اداکارہ دیکپکا ککڑ گزشتہ دنوں تب بحث میں آئی تھیں، جب انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے اسلام قبول کرلیا تھا۔ اسی سال فروری میں دونوں کی شادی ہوئی تھی۔

      اب چار ماہ بعد دونوں نے اپنی پہلی عید ایک ساتھ منائی ہے اور اس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، لیکن ایسا کرنے پر انہیں ٹرول کیا جانا شروع ہوگیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین انہیں یہ کہہ کر ٹرول کررہے ہیں کہ ہندو ہوکر ایک مسلم تیوہار منانا انہیں زیب نہیں دیتا۔

      1

      دیپکا نے ٹرولس کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا ہے  "میں اپنے ذاتی فیصلے کے لئے کسی کو جواب کیوں دوں؟ لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ میں ان کےاصول وضوابط اور شرطوں کے مطابق زندگی گزاروں۔ آپ مجھ سے کیسے جڑے ہیں؟

      2

      صرف اس لئے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور آپ کو میری ذاتی زندگی (پرسنل لائف) کے بارے میں معلوم ہے۔ آپ کو یہ حق نہیں مل جاتا کہ آپ جب چاہیں، مجھ سے جو چاہیں کہیں۔

      4

      دیپکا نے ٹرولس کو یہ بھی جواب دیا کہ وہ نفرت کرنے والوں کو اپنی زندگی میں زیادہ توجہ نہیں دیتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ لوگ تب کہاں تھے، جب میں اپنی زندگی کے برے دور اور خراب مراحل سے گزر رہی تھی۔ انہیں مجھے یا شعیب کو کچھ بھی بھلا برا کہنے کا حق نہیں ہے۔

      5

      First published: