உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گلیمرس انداز میں نظر آئیں حنا خان، تصویر دیکھتے ہی بگ باس فیم رشم دیسائی نے کر دیا یہ کمنٹ

    گلیمرس انداز میں نظر آئیں حنا خان، تصویر دیکھتے ہی بگ باس فیم رشم دیسائی نے کر دیا یہ کمنٹ

    ٹی وی اداکارہ حنا خان (Hina Khan) نے اپنے بولڈ فوٹو شوٹ (Bold Photoshoot) کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: مشہور اداکارہ حنا خان (Hina Khan) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور آئے دن اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرتی نظر آجاتی ہیں۔ حنا خان ان اداکارہ میں سے ہیں جو مداحوں کے سامنے اپنی گلیمرس تصویر کے ساتھ نو میک اپ لُک اور گھر پر پوچھا لگاتے ہوئے تصویریں بھی شیئر کرتی ہیں۔ ٹی وی سے ریلئٹی شوز اور پھر فلموں تک کا سفر طے کرنے والی حنا خان اپنے لُکس کے ساتھ تجربات کرنے سے ذرا بھی نہیں ہچکتی ہیں۔ اب اپنے مداح کے لئے حنا خان نے بے حد بولڈ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

      اسی درمیان بگ باس 13 فیم رشم دیسائی نے حنا خان کی تصویر کو دیکھ کر لکھا، ’حنا جان...’ اس کے بعد رشم دیسائی نے دل اور فائر کی ایموجی بھی بنائی ہے۔ اس تصویر میں حنا خان بلیل آوٹ فٹ میں سزلنگ پوز دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹی وی کی سیدھی سادی بہو سے بولڈ اداکارہ بنی حنا خان کا یہ اوتار ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ حنا خان کی اس تصویر پر اب تک 7 لاکھ سے بھی زیادہ لائکس آچکے ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram




       

      🐝🐝🐝


      A post shared by HK (@realhinakhan) on






      ٹی وی شو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سے گھر گھر میں پہچان بنا چکی حنا خان انڈسٹری کی سب سے بیباک اداکارہ میں شمار ہوتی ہیں۔ چھوٹے پردے پر ’اکشرا’ بن کر لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والی حنا خان اب فلموں میں بھی انٹری لے چکی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو حنا خان ان لاک-1 میں کام شروع کرچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کس قدر ڈری ہوئی تھیں، لیکن کام شروع ہوتے ہی ان کا ڈرکچھ کم ہوا۔ حنا خان ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کے علاوہ ’کسوٹی زندگی کی-2’ میں نظر آچکی ہیں وہیں وہ ریئلٹی شو ’بگ باس’ میں بطور کنٹسٹنٹ بھی زبردست سرخیاں بٹورچکی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: