ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی کی یہ مشہور 40 سالہ اداکارہ دوبارہ کریں گی شادی ، بوائے فرینڈ کے ساتھ اس دن لیں گی سات پھیرے

کامیہ پنجابی اپنے بوائے فرینڈ شلبھ دانگ سے شادی کرنے جارہی ہیں ۔ کامیہ کی شادی اگلے ماہ 10 فروری کو ہوگی ۔

  • Share this:
ٹی وی کی یہ مشہور 40 سالہ اداکارہ دوبارہ کریں گی شادی ، بوائے فرینڈ کے ساتھ اس دن لیں گی سات پھیرے
کامیہ پنجابی کے ہونے والے شوہر شلبھ دانگ دہلی کے رہنے والے ہیں ۔

بگ باس سے اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ کامیہ پنجابی کی ڈولی جلد ہی ساجن کے گھر جانے والی ہے ۔ ابھی کچھ وقت پہلے ہی انہوں نے اس طرف اشارہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں ۔ اپنی ان باتوں سے انہوں نے یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ شلبھ ڈانگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی ۔ تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اس خبر پر مہر لگادی ہے کہ وہ دوبارہ شادی کرکے اپنا گھر بسانے جارہی ہیں ۔


کامیہ پنجابی اپنے بوائے فرینڈ شلبھ دانگ سے شادی کرنے جارہی ہیں ۔ کامیہ کی شادی اگلے ماہ 10 فروری کو ہوگی ۔ کامیہ کے گھر شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے کارڈ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ، جو کافی وائرل ہورہا ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

Ganapati Bappa Moryaa ❤️ #ShubhMangalKaSha ❤️ @shalabhdang


A post shared by Kamya Panjabi (@panjabikamya) on





قابل ذکر ہے کہ کامیہ پنجابی کی یہ دوسری شادی ہے ۔ کامیہ کی پہلی شادی بزنس مین بنٹی نیگی سے ہوئی تھی ، لیکن یہ شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی اور دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ دونوں نے رضامندی سے طلاق لیا تھا ۔ کامیہ کی پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی ہے ۔



وہیں کامیہ پنجابی کے ہونے والے شوہر شلبھ دانگ دہلی کے رہنے والے ہیں اور ہیلتھ کیئر انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔
First published: Jan 20, 2020 04:44 PM IST