உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی اداکارہ مونا سنگھ اس شخص سے کرنے جارہی ہیں شادی، مہندی تقریب کی تصویریں وائرل

    مونا سنگھ کی شادی 27 دسمبرکو ہورہی ہے۔

    مونا سنگھ کی شادی 27 دسمبرکو ہورہی ہے۔

    اداکارہ مونا سنگھ نے اپنی شادی کو کافی خفیہ رکھا ہے۔ شادی کے سبب ہی انہوں نے اپنے تمام پروجیکٹس کو14 دسمبرسے پہلے ہی ختم کرلیا تھا۔

    • Share this:
      ٹی وی کی دنیا کی بہت مشہوراداکارہ مونا سنگھ جلد ہی شادی کرنےجارہی ہیں۔ مونا سنگھ کی شادی کی خبریں توتھوڑے وقت سےسامنےآہی رہی تھیں، لیکن انہوں نےاس پراپنی طرف سےکوئی بات نہیں رکھی تھی۔ اب مونا سنگھ کی شادی سےٹھیک ایک دن پہلے ان کی مہندی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ ان تصویروں میں مونا سنگھ کےقریبی دوست اورکامیڈین سوربھ گیرا بھی نظرآرہے ہیں۔

      مونا سنگھ نےاپنی شادی کوکافی خفیہ رکھا۔ اب واضح ہوا ہےکہ وہ 27 دسممبرکوشادی کے بندھن میں بندھنےجارہی ہیں۔ مونا سنگھ کی مہندی تقریب کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ حالانکہ، مونا سنگھ کے دولہےکولےکراب بھی تذبذب برقرارہے۔ ذرائع کے مطابق مونا سنگھ ایک ساؤتھ انڈین انویسمنٹ بینکرکو ڈیٹ کررہی تھیں۔ اپنی مہندی تقریب کی تصویروں میں مونا سنگھ پنک سوٹ میں پھولوں کی جویلری کےساتھ نظرآرہی ہیں۔

      جسی جیسی کوئی نہیں میں ساتھ نظرآئے تھے مونا گورو

      ایک تصویرمیں ان کے ساتھ ان کےدوست گوروگیرا بھی نظرآرہے ہیں۔ آپ کو یاد دلادیں کہ گوروگیرا اورمونا سپرہٹ سیریل 'جسی جیسی کوئی نہیں' میں ساتھ نظرآئےتھے۔ دونوں تبھی سےدوست ہیں۔ اس شوکےساتھ مونا سنگھ 'جسی' کےنام سے ہی مشہورہوگئی تھیں۔



      ایکتا کپورنے تبدیل کی شوٹنگ کی تاریخ

      واضح رہےکہ مونا سنگھ، عامرخان اورکرینہ کپوراسٹاررفلم 'لال سنگھ چڈھا' میں نظرآنے والی ہیں۔ ممبئی مررکی رپورٹ کے مطابق، مونا سنگھ نےاپنی شادی کے سبب ہی تمام پروجیکٹس کو14 دسمبرسے پہلے ہی ختم کرلیا تھا۔ مونا سنگھ ان دنوں ایکتا کپورکےنئے ویب شو'کہنےکوہم سفرہیں' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ شو کی شوٹنگ کومونا سنگھ کی شادی کےمطابق تبدیل کیا گیا ہے۔
      First published: