ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اپنی شادی میں پنجابی ڈانس کرنے لگی یہ اداکارہ، کسی نے بنا لیا ویڈیو

مونا سنگھ نے اپنی شادی کو کافی خفیہ رکھا ہے۔ دراصل وہ اپنی شادی کو لے کرزیادہ شورشرابہ نہیں چاہتی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ مونا سنگھ نے اپنی شادی کی کوئی بھی اطلاع میڈیا میں سامنے نہیں آنے دی۔

  • Share this:
اپنی شادی میں پنجابی ڈانس کرنے لگی یہ اداکارہ، کسی نے بنا لیا ویڈیو
اپنی شادی میں پنجابی ڈانس کرنے لگی ٹی اداکارہ مونا سنگھ۔

ٹی وی اداکارہ مونا سنگھ نےاپنےساؤتھ انڈین بوائےفرینڈ (جنوبی ہند کے دوست) سے شادی کرلی ہے۔ مونا سنگھ کی شادی میں  دوسرے ناچیں یا نا ناچیں، انہوں نے خود جم کرناچا۔ ان کے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے کھل کران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کافی وقت تک اپنی شادی کو لے کربھی کوئی بیان نہیں دیا، لیکن ایک دن پہلے ہی مونا سنگھ کی مہندی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگیں۔ اب مونا سنگھ کی شادی کی تصویریں بھی سامنے آگئی ہیں۔ ان تصویروں میں مونا سنگھ لال رنگ کے لہنگے میں نظرآرہی ہیں۔


مونا سنگھ نے اپنی شادی کو کافی خفیہ رکھا ہے۔ دراصل وہ اپنی شادی کو لے کرزیادہ شور شرابہ نہیں چاہتی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ مونا سنگھ نے اپنی شادی کی کوئی بھی اطلاع میڈیا میں سامنے نہیں آنے دی۔ اپنی شادی کی ان رسم ورواج میں مونا سنگھ کا برائیڈل لک کافی کچھ پرینکا چوپڑا سے انسپائرنظرآرہا ہے۔ مونا کے ڈریس سے لےکران کی جویلری تک پرینکا چوپڑا کے برائیڈل لک جیسی نظرآرہی ہے۔


 





ذرائع کے مطابق، مونا سنگھ ایک ساؤتھ انڈین انویسمنٹ بینکرکوڈیٹ کررہی تھیں۔ اپنی مہندی تقریب کی تصویروں میں مونا پنک سوٹ میں پھولوں کی جویلری کے ساتھ نظرآرہی ہیں۔ مونا کی اس شادی میں ان کی فیملی اورقریبی دوست ہی شامل ہوئے ہیں۔ مہندی تقریب کی کچھ تصویروں میں ان کے ساتھ ان کے دوست اورکامیڈین اداکار گوروگیرا بھی نظرآرہے ہیں۔

مونا سنگھ کی گزشتہ روز مہندی تقریب کی تصویر ہے۔


آپ کو یاد دلادیں کہ گورو گیرا اورمونا سپرہٹ سیریل 'جسی جیسی کوئی نہیں' میں ساتھ نظرآئے تھے۔ دونوں تبھی سے دوست ہیں۔ اس شوکے ساتھ مونا 'جسی' کے نام سے ہی مشہورہوگئی تھیں۔ اس کے علاوہ مونا سنگھ 'کہنے کوہم سفرہیں' ویب شو میں بھی نظرآچکی ہیں۔
First published: Dec 27, 2019 11:52 PM IST