ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاون میں چھلکا ٹی وی اداکارہ کا درد، کہا- اب تو اپنے پیسے مانگنے میں بھی آرہی ہے شرم

لاک ڈاون (Lockdown) شروع ہونے سے پہلے ہی مہاراشٹر میں سبھی طرح کی شوٹنگس پر پابندی لگ گئی تھی اور مارچ کے آغاز سے ہی سیریلس (TV Serials) اور فلموں کی شوٹنگ بند ہے۔ لاک ڈاون ابھی جاری ہے اور آگے کیا ہوگا، کسی کو معلوم نہیں۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں چھلکا ٹی وی اداکارہ کا درد، کہا- اب تو اپنے پیسے مانگنے میں بھی آرہی ہے شرم
لاک ڈاون میں چھلکا ٹی وی اداکارہ ایشوریہ سکھوجا کا درد

ممبئی: کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب ملک کی معیشت کے ساتھ ہی بالی ووڈ (Bollywood) اور ٹی وی (Television) اداکاروں کی اقتصادی حالت کی کشتی بھی ہچکولےکھا رہی ہے۔ اکثر جگمگاہٹ بھری دنیا کے ان ستاروں کی زندگی میں پریشانی جیسی چیزیں ان کے مداح کم ہی دیکھتے ہیں، لیکن لاک ڈاون نے اب کئی لوگوں کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔ ایسے میں ایکتا کپور کے ٹی وی شو ’یہ ہیں چاہتیں’ میں منفی (نگیٹیو) کردار نبھانے والی اداکارہ ایشوریہ سکھوجا (Aishwarya Sakhuja) ان دنوں کافی پریشان ہیں۔ ان حالات میں ایشوریہ کافی پریشانی اور اقتصادی پریشانی محسوس کر رہی ہیں۔


ایشوریہ نے ای ٹائمس ٹی وی سے بات چیت میں اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سارے شو آف ایئر ہوچکے ہیں۔ حالانکہ ان کے مقابلے ان کا شو ’یہ ہیں چاہتیں’ سیف زون میں ہے۔ واضح رہے کہ ٹی وی ستاروں کو اکثر تین ماہ کے وقفے میں ان کی فیس ملتی ہے۔ ایسے میں اپنا پے چیک لینے پر ایشوریہ نےکہا، ’حالات ایسے ہیں، جو کام کرچکے ہیں، اب تو اس کے لئے بھی پیسے مانگنے میں شرم آرہی ہے، کیونکہ اس وقت ہر کوئی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے’۔


 




 




View this post on Instagram




 

This is usually my look to the camera when im trying to figure what im going to eat next 😋😋😋 #aishwaryasakhuja #instagram #instalove #photographoftheday #hungerpangs24x7 #actor #anchor #photoshoot


A post shared by Aishwarya Sakhuja (@ash4sak) on






ایشوریہ نے کہا کہ اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ آگے کے حالات کیا ہوں گے۔ کیا فیس کٹ ہوگی اور اداکارہ کے لئے کس طرح کا مارکیٹ کھلے گا۔ ابھی سب کچھ غیر یقینی ہے’۔

 




واضح رہے کہ لاک ڈاون سے پہلے ہی مہاراشٹر میں سبھی طرح کی شوٹنگس پر روک لگ گئی تھی۔ ایسے میں مارچ کی شروعات سے ہی سیریلس اور فلموں کی شوٹنگ بند ہے۔ ابھی 17 مئی تک لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ چلے گا اور اس کے بعد کیا ہوگا، یہ بھی ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ایشوریہ کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ بزنس تو سب سے آخر میں شروع ہوگا۔ ایشوریہ نےکہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ جون تک سب شروع ہوجائے، لیکن ابھی تک کچھ بھی کنفرم نہیں کہا جاسکتا۔
First published: May 06, 2020 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading