ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاون میں ایسے گاوں میں پھنسی اداکارہ، نہانےکونہیں ہے باتھ روم، کپڑے سے ڈالتی ہے پردہ

ٹی وی اداکارہ رتن راجپوت (Ratan Rajput) لاک ڈاون کے ان دنوں میں ایک ایسے گاوں میں پھنسی ہوئی ہیں، جہاں ان کے پاس نہ دیکھنے کےلئے ٹی وی ہے اور نہ نہانےکےلئے باتھ روم ہی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں ایسے گاوں میں پھنسی اداکارہ، نہانےکونہیں ہے باتھ روم، کپڑے سے ڈالتی ہے پردہ
لاک ڈاون میں ایسےگاوں میں پھنسی اداکارہ رتن راجپوت۔

ممبئی: لاک ڈاون میں ایک طرف عام لوگ یہاں وہاں پھنس کر پریشان ہورہے ہے تو وہیں سنیما کی دنیا کے لوگ بھی کم پریشان نہیں ہیں۔ اس ضمن میں ایک ٹی وی اداکارہ کا نام بھی جڑا ہے۔ وہ اس وقت ایک ایسےگاوں میں پھنسی ہوئی ہیں، جہاں انہیں نہ تو دیکھنےکےلئے ٹی مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں نہانے کےلئے باتھ روم مل رہا ہے۔ اس ٹی وی اداکارہ کا نام رتن راجپوت (Ratan Rajput) ہے۔ وہ دیگر سنیما دنیا کی ہستیوں کی طرح اپنے کوارنٹائن پیریڈکو انجوائے نہیں کر رہی ہیں، بلکہ انتہائی پریشان ہیں۔


اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون کے عین  قبل وہ کسی اور کے نہیں بلکہ اپنے ہی گاوں گئی ہوئی تھیں۔ اداکارہ وہاں سے نکل پاتی کہ اس سے پہلے وزیراعظم مودی کی اپیل پر پورے ملک کو 21 دنوں کےلئے لاک ڈاون کردیا گیا۔ دراصل ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے وزیراعظم مودی نے یہ قدم اٹھایا۔ حالانکہ ان کے اعلان کے بعد لوگوں کو اپنے مناسب مقام پر پہنچنے کے لئے محض کچھ گھنٹے ہی دیئےگئے۔ ایسے میں جو جہاں تھا، وہ وہیں پھنس گیا۔ اس حالت میں اداکارہ اب لاک ڈاون کے 10 سے زیادہ دن گزر جانے کے بعد سوشل میڈیا میں اپنی زندگی کے بارے میں بتایا ہے۔





دراصل، رتن راجپوت کےگاوں میں سہولیات کی بہت کمی ہے۔ ان کی حالت ایسی ہوگئی ہےکہ وہ فون اور انٹرنیٹ پرکسی طرح سے اپنا وقت گزار رہی ہیں۔ ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنے والی اداکارہ ان دنوں ٹی دیکھنےکےلئے محروم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے باتھ روم کی حالت بھی دکھائی ہے۔ اس میں کھڑکی کا عالم یہ ہےکہ ان کے کپڑے لٹکانےکا کسی طرح انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے کپڑے دھونے کا ویڈیو دکھایا ہے۔ اس میں وہ اپنے ہاتھوں سے کپڑے دھو رہی ہیں۔ کیونکہ وہاں واشنگ مشین کی بھی سہولت نہیں ہے۔




انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیسے وزیراعظم مودی نےلاک ڈاون کا اعلان کیا۔ ویسے ہی انہیں گھر سے بھاگ کرسلینڈر بھرانےکےلئےجانا پڑا۔ کیونکہ بعد میں سلینڈر بھرانےکو لےکر وہ مطمئن نہیں تھیں۔ حالانکہ اپنی زندگی کے جدوجہد کو لے کر انہوں نےلکھا کہ وہ اس لئے نہیں شیئر کر رہی ہیں کہ وہ دوسروں کو اپنی پریشانی کو بتاپائیں۔ بلکہ اس لئےکہ اس حالت میں وہ لاک ڈاون پر پوری طرح سے عمل کر رہی ہیں۔
First published: Apr 06, 2020 02:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading