உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جدوجہد کے دنوں کو یاد کرکے جب Rubina Dilaik ہوئیں جذباتی، اس وجہ سے ڈائریکٹر سے سننی پڑی تھی گالی

    جدوجہد کے دنوں کو یاد کرکے جب Rubina Dilaik ہوئیں جذباتی، اس وجہ سے ڈائریکٹر سے سننی پڑی تھی گالی (Photo: @rubinadilaik/Instagram)

    جدوجہد کے دنوں کو یاد کرکے جب Rubina Dilaik ہوئیں جذباتی، اس وجہ سے ڈائریکٹر سے سننی پڑی تھی گالی (Photo: @rubinadilaik/Instagram)

    Rubina Dilaik Unknown Facts: سال 2011 میں روبینہ بھی ایک پروڈیوسر کے فراڈ کا نشانہ بنیں۔ پروڈیوسر نے انہیں 16 لاکھ کا دھوکہ دیا جس کے بعد روبینہ کو اپنا گھر اور سب کچھ بیچنا پڑ گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Rubina Dilaik Unknown Facts: چھوٹے پردے کا بڑا نام ہے روبینہ دلیک۔ چھوٹی بہو سے کرئیر کی شروعات کر کے روبینہ نے بگ باس 14 کی ونر بننے تک کا سفر طئے کیا ہے۔ اس شو کے بعد تو روبینہ کی فین فالووینگ کافی زیادہ بڑھ گئی۔ ان دنون روبینہ کو جھلک دکھلاجا 10 میں دیکھا جارہا ہے، وہ اپنے پرفارمنس سے سب کا دل جیتتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ حالانکہ جہاں کچھ لوگ روبینہ کی شخصیت کو پسند کرتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ انہیں ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ حالانکہ روبینہ کو ٹرول ہونے سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے بے باک رائے رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔

      روبینہ دلیک آج جس مقام پر پہنچ چکی ہیں اور جو کامیابی انہیں حاصل ہوئی ہے وہ اتنا آسان نہیں تھا۔ روبینہ نے اپنی زندگی میں طلاق سے لے کر ڈپریشن اور دھوکہ دہی سے نمٹنے جیسے معاملے کو کافی برداشت کیا ہے۔ ایسا ہی ایک قصہ روبینہ نے اپنے کرئیر کے شروعاتی دور کا شیئر کیا تھا۔ جب انہیں ایک شاٹ کے لئے 17 ریٹیک دینا پڑا تھا۔ روبینہ نے بتایا تھا کہ جب وہ اپنا پہلا شاٹ دے رہی تھیں، اس دوران ریٹیکس کی وجہ سے ڈائریکٹر انہیں گالی دینے لگے۔ اتنا ہی نہیں روبینہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹر نے تو غصے میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ کہاں سے لے کر آئے ہو یہ سیب کی بیٹی، واپس بھیج دو اسے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)





      یہ بھی پڑھیں:
      یوزر نے عرفی جاوید کو دیا کپڑے کا آفر، کہا-بھجواؤں کیا؟ اداکارہ نے دیا یہ جواب

      یہ بھی پڑھیں:
      Sunny Leone نے اپنے فینس کو کیا خبردار، ان کے نام کا استعمال کر کے ہورہا ہے فراڈ

      ڈائریکٹرس کرتے تھے روبینہ کو بے عزت
      روبینہ (Rubina Dilaik) نے اپنے لُک ٹیسٹ کو لے کر ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ابتدائی دنوں میں ان کی توہین کرتے تھے۔ اداکارہ کو منفی کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا، کیونکہ مرکزی کردار ان کے لیے بالکل سوٹ نہیں کرے گا۔ حالانکہ روبینہ نے بالکل ہار نہیں مانی تھی۔ روبینہ اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ تھی، آہستہ آہستہ انہیں اپنے کام میں کامیابی ملنے لگی۔ یہی نہیں سال 2011 میں روبینہ بھی ایک پروڈیوسر کے فراڈ کا نشانہ بنیں۔ پروڈیوسر نے انہیں 16 لاکھ کا دھوکہ دیا جس کے بعد روبینہ کو اپنا گھر اور سب کچھ بیچنا پڑ گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: