உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ نہیںRubina Dilaikبننا چاہتی تھیIAS، امتحان کے وقت ہوگیا کچھ ایسا کہ بدل گئی قسمت

    بگ باس 14 کی فاتح اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک ایکٹریس نہیں بننا چاہتی تھیں آئی اے ایس۔ (Photo: @rubinadilaik/Instagram)

    بگ باس 14 کی فاتح اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک ایکٹریس نہیں بننا چاہتی تھیں آئی اے ایس۔ (Photo: @rubinadilaik/Instagram)

    Rubina Dilaik Career: روبینہ کلرز چینل کے ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 میں زبردست اسٹنٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ روبینہ کے اسٹنٹ کو دیکھ کر ان کے مداح کافی متاثر ہو رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | New Delhi | Kolkata | Jaipur | Osmanabad
    • Share this:
      Rubina Dilaik Career:چھوٹی بہو میں رادھیکا کا کردار نبھاکر روبینہ دلیک نے گھر گھر میں اپنی پہچان بنالی تھی۔ سب سے زیادہ روبینہ کو بگ باس 14 جیتنے کے بعد مقبولیت حاصل ہوئی۔ روبینہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی تصویریں و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ روبینہ کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ ویلاگ شیئر کرتی ہیں۔ بتادیں کہ روبینہ اسکرین پر جتنی خوبصورت نظر آتی ہیں رئیل لائف میں بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں۔ اسی وجہ سے وہ کئی سارے حسن کے مقابلوں کا حصہ بھی رہ چکی ہیں اور انہیں جیت بھی چکی ہیں۔ شملا میں روبینہ دلیک کا 26 اگست 1989 میں جنم ہوا تھا، ان کی نشوونما ایک مڈل کلاس فیملی میں ہوئی تھی۔

      شروع سے روبینہ کو ماڈلنگ اور ڈانسنگ میں کافی زیادہ دلچسپی تھی۔ ایکٹریس نے سال 2006 میں شملا اور 2008 میں مس نارتھ انڈیا پیجینٹ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، روبینہ کالج کے دنوں میں ڈیبیٹ مقابلوں میں قومی سطح کی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ روبینہ دلیک آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی تھیں لیکن امتحان کے دوران ہی انہیں چھوٹی بہو میں رادھیکا راستری کے کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ اس کے بعد روبینہ دلیک اپنے کیریئر میں آگے بڑھیں اور پھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      37سال بعد’رام تیری گنگا میلی‘کے بریسٹ فیڈنگ سین کے بارے میں منداکنی نے کہا’آج کل تو ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedنے بتایا اپنے فیشن کو مڈل کلاس،صرف10روپے میں ان دو حسیناؤں کو کیا تیار

      ان دنوں روبینہ کلرز چینل کے ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 میں زبردست اسٹنٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ روبینہ کے اسٹنٹ کو دیکھ کر ان کے مداح کافی متاثر ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں، روبینہ جلد ہی جھلک دکھلا جا 10 میں بھی ایک مدمقابل کے طور پر نظر آنے والی ہیں۔ بگ باس جیتنے کے بعد روبینہ کے کریئر میں کافی تیزی آئی ہے۔ روبینہ ایک کے بعد ایک نئے پروجیکٹس میں نظر آرہی ہیں۔ روبینہ بھی اپنی کامیابی سے کافی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ کیرئیر کے علاوہ روبینہ دلیک اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی بحث میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کو جب بھی وقت ملتا ہے، وہ اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ ضرور وقت گزارتی ہیں۔ اکثر دونوں کی رومانوی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: