ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی اداکارہ نے پیٹ پیٹ کر لی سابق بوائے فرینڈ کی جان، پولیس نےکیا گرفتار

پولیس نے اس معاملے کے بارے میں بتایا کہ 8 سال پہلے مدورئی کے رہنے والے روی کی دوستی ایس دیوی سے ہوئی تھی، جوٹی وی سیریلس میں چھوٹے کردارکرتی تھیں۔

  • Share this:
ٹی وی اداکارہ نے پیٹ پیٹ کر لی سابق بوائے فرینڈ کی جان، پولیس نےکیا گرفتار
ایس دیوی اوران کے شوہرکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایک 42 سالہ ٹی وی اداکارہ نےاپنے سابق بوائےفرینڈ کواس قدرپیٹا کہ اس کی موت ہوگئی۔ اس ٹی وی اداکارنےاپنےایکس بوائے فرینڈ کواپنی بہن کےگھرمارا اورپھرڈنڈے اورہتھوڑے سےاس کا سرتوڑدیا۔ یہ دل دہلادینے والا حادثہ چنئی کا ہے۔ اس حادثہ کوانجام دینے والی ٹی وی اداکارہ ایس دیوی نے پولیس اسٹیشن جا کراپنا جرم قبول بھی کرلیا ہے۔ ایس دیوی کے ساتھ ہی اس کےشوہربی شنکرکوبھی اس جرم میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔


ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کےمطابق پولیس نےاطلاع دی کہ ایس دیوی نے یہ قدم اس لئے اٹھایا، کیونکہ ان کا سابق بوائےفرینڈ ان سےایک بارپھرسےتعلقات شروع کرنےکی ضد کر رہا تھا۔ پولیس کی جانچ پڑتال کےبعد ایس دیوی نے پولیس کےسامنےسرینڈرکردیا ہے۔ پولیس نےایس دیوی کےساتھ ہی اس کے شوہربی شنکر، دیوی کی بہن ایس لکشمی اورایس لکشمی کےشوہرسوریارکو بھی گرفتارکرلیا ہے۔ ان سبھی کوایم روی کےقتل کےجرم میں گرفتارکیا گیا ہے۔ 38 سال کا ایم روی، فلموں میں ایک ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا۔ عدالت نےان سبھی کو جیل بھیج دیا ہے۔


پولیس نےاس معاملےکےبارے میں بتایا کہ 8 سال پہلے مدورئی کےرہنے والے روی کی دوستی ایس دیوی سے ہوئی تھی، جوٹی وی سیریلس میں چھوٹےکردارکرتی تھیں۔ تقریباً دو سال پہلےایس دیوی کے شوہرکودیوی کے شادی کے علاوہ ازدواجی تعلقات کے بارے میں پتہ چل گیا تھا۔ اس کےبعد فیملی اورشوہرنےایس دیوی کوروی سےدوررہنےکےلئےتیارکرلیا تھا۔ فیملی نےدیوی کوایک سلائی مشین خرید کردی اوردیوی نےاداکاری کےساتھ ہی اپنا ٹیلرنگ کا کام بھی شروع کردیا۔ وہیں دیوی کا شوہرایک فرنیچرکی دوکان چلاتا ہے۔


روی نے حال ہی میں دیوی کو تلاش کرنا شروع کیا اوراسےاس کے بارے میں پتہ چلا۔ اتوار کوروی دیوی کی بہن لکشمی کےگھرپہنچ گیا اورلکشمی سےان دونوں کوپھرسے ملانے کی ضد کرنےلگا۔ لکشمی نے دیوی کوفون کیا، جس کے بعد دیوی اوراس کا شوہروہاں پہنچ گئے۔ دیوی کودیکھتے ہی روی نےاپنا مطالبہ رکھ دیا جس سے جھگڑے کی شروعات ہوئی۔ غصے میں آکردیوی نے روی کاسرڈنڈے اورہتھوڑے سےتوڑدیا۔ اس کےبعد دیوی نے خود راجا منگلم پولیس اسٹیشن جاکراپنا جرم قبول کرلیا۔
First published: Dec 31, 2019 05:15 PM IST