اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے تھاما کانگریس کا دامن، راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنتے دیکھنا چاہتی ہیں

    شلپا نےراہل گاندھی کی قیادت پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کانگریس جوائن کر لی ہے۔ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم اور چرن سنگھ سپرا کی موجودگی کی رکنیت لی ہے۔

    • Share this:
      ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو 'بھابھی جی گھر پر ہیں' میں انگوری بھابھی کاکردار ادا کرکے ملک بھر میں مشہور ہوئی شلپا شندے نے سیاست میں اینٹری کر لی ہے۔ شلپا نےراہل گاندھی کی قیادت پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کانگریس جوائن کر لی ہے۔ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم اور چرن سنگھ سپرا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت لی ہے۔ کانگریس جوائن کرنے کے بعد شلپا نے ایک انٹرویو میں کہا، ' پارٹی نے جس طرح سے استقبال کیا وہ میرے لئے خوشی کی بات ہے، میں چاہتی ہوں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں'۔
      ٹی وی ادکارہ شلپا نے پرینکا گاندھی کے کانگریس میں شامل ہونے کا استقبال کیا۔ شلپا نے یہ بھی کہا کہ وہ  ذات۔پات کی سیاست نہیں کریں گی۔

      شلپا کے شمالی ممبئی سے انتخابات لڑنے کے بھی قیاس لگائے جارہے ہیں لیکن اس کی ابھی تک کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

      چھوٹے پردے پر کئی سریل میں کام کر چکی شلپا شندےکو اینڈ ٹی وی کے سیریل بھابھی جی گھر پر ہیں سے ایک بڑی پہچان ملی۔ حالانکہ سیریل اور چینل کے پروڈیوسر کے ساتھ کچھ اختلافات کے چلتے شلپا شندے نے سیریل کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور پھر قریب دیڑھ دو سال کا وقت شلپا شندے کی زندگی میں ایسا آیا جب انہیں ٹی وی انڈسٹری نے مل کر بائیکاٹ کر کے انہیں کام نہیں دیا۔

      اس خراب دور سے شلپا شندے کو باہر نکلنے میں سہارا دیا کلرس ٹی وی کے ریئلٹی شو بگ باس نے اور اس دوران سلمان خان نے شلپا کو خوب سپورٹ کیا۔

      First published: