اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹی وی کی اس سنسکاری بہو نے پار کی ساری حدیں، شاہ رخ خان کے گانے پر صرف تولیہ پہن کر کیا ڈانس اور پھر....

    ٹی وی کی اس سنسکاری بہو نے پار کی ساری حدیں، شاہ رخ خان کے گانے پر صرف تولیہ پہن کر کیا ڈانس اور پھر.... ۔ تصویر: Instagram @sarya12

    ٹی وی کی اس سنسکاری بہو نے پار کی ساری حدیں، شاہ رخ خان کے گانے پر صرف تولیہ پہن کر کیا ڈانس اور پھر.... ۔ تصویر: Instagram @sarya12

    Shraddha Aarya Video : ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور 'کنڈلی بھاگیہ' فیم شردھا آریہ اکثر لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ اس سپرہٹ شو میں ان کے کردار کی وجہ سے لوگ انہیں ٹی وی انڈسٹری کی سب سے سنسکاری بہو کہتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      ممبئی : ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور 'کنڈلی بھاگیہ' فیم شردھا آریہ اکثر لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ اس سپرہٹ شو میں ان کے کردار کی وجہ سے لوگ انہیں ٹی وی انڈسٹری کی سب سے سنسکاری بہو کہتے ہیں۔ شردھا ٹی وی اسکرین پر بھلے ہی ایک سنسکاری لڑکی نظر آتی ہوں، لیکن وہ حقیقی زندگی میں کافی بولڈ اور گلیمرس ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنے گلیمرس انداز کے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کا انتہائی گلیمرس اور بولڈ انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔

      اس ویڈیو میں شردھا آریہ کیمرے کے سامنے تولیہ پہن کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کے رومانٹک گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔ ڈانس کرتے ہوئے انہوں نے کیمرے کے سامنے کپڑے بھی بدلے ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گلابی تولیہ میں لپٹی ہوئی ہیں اور اپنے بالوں کو لہراتے ہوئے شاہ رخ کے گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shraddha Arya (@sarya12)





      شردھا آریہ اس کے بعد کیمرے کے سامنے اپنے کپڑے پہنے نظر آتی ہیں ۔ وہ کپڑے پہن کر بھی شاہ رخ خان کے ایک اور گانے پر ڈانس کرتی ہیں۔ شردھا کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پر لکھا : ’’جب آپ کا باس آپ سے پوچھتا ہے کہ آپ ہر صبح لیٹ کیوں ہوجاتی ہیں ؟ میں:…" شردھا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’’معاف کیجئے گا مجھے دیر ہوگئی ہے، میں آنا نہیں چاہتی ہوں‘‘۔

      یہ بھی پڑھئے: اداکارہ عرفی جاوید نے پھر اپنے لک سے مچائی سنسنی، پہن لی ایسی ڈریس، دیکھتے ہی رہ گئے سبھی


      یہ بھی پڑھئے: تارا ستاریہ نے بلیک اینڈ وہائٹ بولڈ ڈریس میں پار کی ساری حدیں، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات


      شردھا آریہ نے 90 کی دہائی کے گانوں کے تئیں اپنے لگاو کا بھی اظہار کیا ہے۔ وہ 90 کی دہائی کے رومانٹک گانوں کی دیوانی ہیں۔ شردھا کے اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ فینس ان کے اس انداز کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے بولڈ انداز کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

      شردھا آریہ کئی سالوں سے 'کنڈلی بھاگیہ' میں کام کر رہی ہیں۔ ان کا یہ کردار بہت پسند کیا جاتا ہے۔ وہ شو میں پریتا کے کردار میں ہیں۔ شردھا نے ٹی وی سیریل کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: