ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

' ٹی وی اداکارہ کا انکشاف: '6 سال کی عمر میں انکل نے کی تھی چھیڑ چھاڑ

ہالی ووڈ کے میٹوکیمپین کے بعد بالی ووڈسیلیبس نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔اب اس ضمن میں اسٹار پلس کے شو "عشق باز"کی اداکارہ کا نام جڑا ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: May 31, 2018 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
' ٹی وی اداکارہ کا انکشاف: '6  سال کی عمر میں انکل نے کی تھی چھیڑ چھاڑ
ٹی وی اداکارہ شرینو پاریکھ

ہالی ووڈ کے میٹوکیمپین کے بعد بالی ووڈسیلیبس نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔اب اس ضمن میں اسٹار پلس کے شو "عشق باز"کی اداکارہ کا نام جڑا ہے۔'گوری'یعنی شرینو پاریکھ نے انسٹا گرام کے ذریعے اپنی آپ بیتی بتائی۔شرینو نے بتایا کہ انہوں نے 6 سال کی عمر میں ایک بیڈ ٹچ ایکسپرینس کیا تھا۔ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شرینو نے لکھا ،بچپن میں ہم گرمی کی چھٹیوں میں نانا کے گھر جایا کرتے تھے ،ان دنوں ہم بس میں سفر کیا کرتے تھے۔


جب سیٹ فل ہوتی تو نانا کسی سے درکواست کر کے مجھے سیٹ دلوا دیتے تھے۔اسی طرح ایک دن بس میں ایک سفر میں تھک نہ جاؤں اس آدمی نے مجھے گود میں بٹھایا۔6سال کی بچی کے طور پر مجھے معلومنہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو سکتا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ "میں کچھ سمجھ نہیں پا رہی تھی ،صرف ایک بات سمجھ میں آئی کہ وہ مجھے غلط طریقے سے چھو رہا تھا۔مجھے اتنامحسوس ہو گیا تھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔لیکن میں چپ رہی،مجھے لگا شاید وہ مجھے اس طرح پکڑ سکتا ہے۔میں اپنے ناناکو دور کھڑے دیکھ رہی تھی لیکن کچھ کہا نہیں۔کاش میں اس وقت بول پاتی ۔۔صرف ایک بار نہیں اس طرح کے واقعات کئی مرتبہ ہوئے ۔میں اپنی کئی فرینڈس کو جانتی ہوں جو اس طرح کے واقعات اس طرح کے حادثات سے گزری ہیں۔لیکن ہم آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں کہ شاید سماج ہمارا یقین نہیں کرے گا'۔

First published: May 31, 2018 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading