راکھی ساونت سے لے کر شویتا تیواری تک، کھلے عام شوہر کو آڑے ہاتھوں لے چکی ہیں یہ اداکارائیں، وجہ کردیں گی حیران
راکھی ساونت سے لے کر شویتا تیواری تک، کھلے عام شوہر کو آڑے ہاتھوں لے چکی ہیں یہ اداکارائیں، وجہ کردیں گی حیران
ٹی وی انڈسٹری کی کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کو سنانے سے بھی پرہیز نہیں کیا تھا۔ آئیے آج ایسی ہی ہیروئینوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
ٹی وی کی دنیا کی مشہور اداکارائیں، کبھی اپنے لُکس کو لے کر تو کبھی افیئر اور بریک اپ کو لے کر آئے دن موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ حالانکہ ٹی وی انڈسٹری کی کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کو سنانے سے بھی پرہیز نہیں کیا تھا۔ آئیے آج ایسی ہی ہیروئینوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
شویتا تیواری ایکتا کپور کے شو ’کسوٹی زندگی کی‘ سے مشہور ہوئی اداکارہ شویتا تیواری اپنے شوہر کو سنانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ایک مرتبہ ان کے سابقہ شوہر پر یہ الزام لگا دئیے تھے کہ وہ ان کے بیتے سے انہیں ملنے نہیں دیتی۔ شوہر کے الزام کے بعد شویتا نے جواب دیتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو شیئر کرکے انہیں منہ توڑ جواب دے دیا تھا۔
راکھی ساونت شوہر کی حالت خراب کرنے میں اداکارہ راکھی ساونت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ راکھی اپنے شوہر کی پولیس میں شکایت بھی کرواچکی ہیں کہ ان کے شوہر نے راکھی کا سوشل میڈیا اکاونٹ ہیک کرلیا تھا۔
دیپشیکھا ناگپال اداکارہ دیپشیکھا ناگپال اپنے شوہر کیشو اروڑہ پر گھریلو تشدد کے الزام لگا کر ان کی جم کر دھجیاں اڑا چکی ہیں۔ اداکارہ نے شوہر پر الزام لگایا تھا کہ کیشو اروڑہ نے انہیں ور ان کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔
مندنا کریمی شوہر کی دھجیاں اڑانے میں مندنا کریمی بھی پیچھے نہیں ہیں۔ مندنا نے اپنے شوہر پر یہ الزام لگادیا تھا کہ شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی ان کی دوسری عورتوں کےساتھ تعلقات تھے۔ اسی کی وجہ سے مندنا نے اپنے شوہر سے سال 2021 میں طلاق لے لیا تھا۔
چارو اسوپا ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا نے اپنے شوہر پر شک کرنے کا الزام لگادیا تھا۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے شوہر نے چارو کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور گالی گلوج تک کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔