உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی طبیعت ناساز، اسپتال میں کرائی گئیں داخل

    ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی طبیعت ناساز، اسپتال میں کرائی گئیں داخل

    ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی طبیعت ناساز، اسپتال میں کرائی گئیں داخل

    ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کا شیڈول بہت مصروف ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ بیمار پڑ گئی ہیں۔ انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کا شیڈول بہت مصروف ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ بیمار پڑ گئی ہیں۔ انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے۔ وہ حال ہی میں اسٹنٹ پر مبنی پاپولر ریئلٹی شو ‘خطروں کے کھلاڑی 11‘ میں دکھائی دی تھیں۔ ’آج تک‘ کی خبر میں ٹیم کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ہمیں کئی فون کال آرہے ہیں۔ کال کرنے والے مداح شویتا تیواری کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ شویتا تیواری کو لو بلڈ پریشر اور کمزوری محسوس ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل سفر کر رہی تھیں، ہوسکتا ہے اس کے سبب انہیں کمزوری محسوس ہوئی ہو‘۔

      ٹیم نے کہا کہ ’ہم ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اداکارہ کے لئے دعائیں کیں۔ وہ ان دنوں آرام کر رہی ہیں اور دھیرے دھیرے صحتیاب ہو رہی ہیں۔ کچھ دنوں میں وہ گھر واپس آجائیں گی‘۔ کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں دویانکا ترپاٹھی، شویتا کا پیر دباتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔

      شویتا تیواری نے بہت جدوجہد کرکے ٹی وی انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے۔ انہوں نے دو شادیاں کیں، لیکن ان کی دونوں شادیاں ناکام ہوگئیں۔ ان کے دو بچے ہیں، جن کے ساتھ وہ اپنی بانڈنگ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: