Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

    شوہر کے لگائے الزامات پر شویتا تیواری نے کیا حملہ! پوسٹ کر اشارے میں کہہ دی یہ دو ٹوک بات

    شویتا کی زندگی سے دور ہوئے ان کے شوہر ابھینو کوہلی ایک بار پھر سے سرخیوں میں آئے اور اپنی بیوی سے اپنے رشتے کے بارے میں کئی سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آ ئے۔

    • Share this:
    شوہر کے لگائے الزامات پر شویتا تیواری نے کیا حملہ! پوسٹ کر اشارے میں کہہ دی یہ دو ٹوک بات
    شوہر کے لگائے الزامات پر شویتا تیواری نے کیا حملہ! پوسٹ کر اشارے میں کہہ دی یہ دو ٹوک بات

    ممبئی۔ معروف ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) کی نجی زندگی میں کچھ دنوں سے کافی اتھل پتھل مچی ہوئی ہے۔ شویتا کی زندگی سے دور ہوئے ان کے شوہر ابھینو کوہلی (Abhinav Kohli) ایک بار پھر سے سرخیوں میں آئے اور اپنی بیوی سے اپنے رشتے کے بارے میں کئی سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آئے۔ ابھینو نے حال ہی میں شویتا تیواری پر الزام لگایا ہے کہ ان کی بیوی نے انہیں ان کے بیٹے ریانش (Son Reyansh) سے الگ کر دیا ہے۔ ابھینو کی اس حرکت کا شویتا تیواری نے سخت جواب دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک پوسٹ شئیر کر کے اشارے اشارے میں ابھینو کوہلی کو کھری۔ کھری سنا دی ہے۔


    ابھینو کوہلی نے جب بیٹے سے نہ ملنے دئیے جانے کی بات کہی تو یہ سوال اٹھائے جانے لگے کہ آخر کیوں شویتا تیواری نے جواب نہیں دیا۔ شویتا پر الزامات سے بھرے اس پوسٹ کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔ پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ شویتا نے ابھینو کا نام لئے بغیر ان پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ شویتا نے اپنی دو مسکراتی ہوئی تصویروں کے ساتھ پوسٹ لکھا ’’ تم اسے کبھی جھکا نہیں سکتے۔ #GuneetSikka‘۔ یہ ہیش ٹیگ ان کے شو میرے ڈیڈ کی دلہن کے کردار کے نام پر ہے۔




     




    View this post on Instagram




     

    You Can Never Pull Her Down #GuneetSikka


    A post shared by Shweta Tiwari (@shweta.tiwari) on





    ان کی بیٹی پلک تیواری نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ’ میری کوئین نے یہاں جو بات کہی ہے‘۔



    دراصل، حال ہی میں ابھینو کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے بیٹے ریانش کی ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ اس فوٹو میں ریانش بیحد کیوٹ انداز میں پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں، ان کے والد ابھینو کوہلی بیٹے ریانش کو یاد کر بیحد جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے سے دوری کے لئے شویتا تیواری کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
    Published by: Nadeem Ahmad
    First published: Jul 11, 2020 09:20 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading