உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی کی اس اداکارہ کا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہوا ہیک ، ہیکر کررہا ہے فحش ویڈیو کالس

    تیجسوی نے سائبر سیل کو اس سلسلہ میں فون کیا تھا ، جنہوں نے انہیں نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی بات کہی ہے ۔

    تیجسوی نے سائبر سیل کو اس سلسلہ میں فون کیا تھا ، جنہوں نے انہیں نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی بات کہی ہے ۔

    تیجسوی نے سائبر سیل کو اس سلسلہ میں فون کیا تھا ، جنہوں نے انہیں نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی بات کہی ہے ۔

    • Share this:
      اکثر سلیبریٹیز کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ہیک ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹاگرام ہیک ہونے کی خبریں تو آپ نے اس سے پہلے کئی مرتبہ سنی ہوں گی ، لیکن شاید یہ پہلا ہی معاملہ ہوگا جب ایک اداکارہ کا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہی ہیک ہوگیا ہے ۔ ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہیکر ان کے اکاونٹ کا استعمال کرکے فحش ویڈیو کال کررہا ہے ۔

      تیجسوی پرکاش نے اسپاٹ بوائے کو بتایا کہ جس شخص نے میرا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہیک کیا ہے ، وہ میرے فون میں موجود نمبرات پر کافی دوستانہ انداز میں بات کررہا ہے اور ان کے ساتھ ایک لنک شیئر کررہا ہے ، جس کے بعد ان کو موصول ہوا کوڈ مانگ رہا ہے ۔ جیسے ہی کوئی اس کو یہ کوڈ بھیجتا ہے ، وہ فورا انہیں ویڈیو کال کرتا ہے اور جیسے ہی آپ یہ ویڈیو کال ریسیو کرتے ہیں تو آپ ایک آدمی کا فحش روپ دیکھتے ہیں ۔

      تیجسوی نے بتایا کہ میں کل میرا روڈ میں ایک اسپیشل ایپی سوڈ کی شوٹنگ کررہی تھی ، تبھی مجھے ایک ویڈیو کال آیا ۔ اس وقت میرے آس پاس کئی سارے لوگ تھے اور جیسے ہی میں نے اس فون کو اٹھایا تو دیکھا کہ ایک نیوڈ شخص میرے سامنے تھا ۔

      tejassvi2

      بتادیں کہ ایسے واقعات کا شکار صرف تیجسوی ہی نہیں بلکہ کئی دیگر لوگ بھی ہوئے ہیں ۔ تیجسوی نے بتایا کہ انڈسٹری سے وابستہ کئی اور لوگوں نے بھی بتایا ہے کہ انہیں بھی ایسے ویڈیو کال آرہے ہیں ۔ تیجسوی نے بتایا کہ کرشمہ تنا ، تانیہ شرما اور کئی دیگر میرے دوستوں نے مجھے بتایا ہے کہ انہیں بھی ایسی کالس آرہی ہیں ۔

      تیجسوی نے بتایا کہ یہ سب کافی شرمندہ کرنے والا ہے ، کیونکہ آپ کے دوست آپ کو فون کرکے اس کے بارے میں بتادیں گے لیکن جن لوگوں کو میں صرف کام کے ذریعہ جانتی ہوں ، ان پر کیا اثر پڑے گا ۔



      بتادیں کہ تیجسوی نے سائبر سیل کو اس سلسلہ میں فون کیا تھا ، جنہوں نے انہیں نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی بات کہی ہے ۔ تیجسوی جلد ہی ایسا کرنے والی ہیں ۔ ان کے ساتھ ہی سیریل کرن سنگنی کے ان کے ساتھی اداکار آشم گلاٹی کا بھی وہاٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہوا ہے۔
      First published: