تونیشا کی موت کے معاملہ میں شیزان کی بہنوں نے کہا: ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے
تونیشا کی موت کے معاملہ شیزان کی بہنوں نے کہا: ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے ۔ شیزان کی بہن فلک ناز نے کہا کہ تونیشا شرما ان کی بہن جیسی تھیں۔ اگرچہ ان دونوں میں خون کا رشتہ نہیں تھا لیکن ان کے تعلقات بہت اچھے تھے۔ تونیشا کی موت کے کیس میں شیزان کا نام سامنے آنے کے بعد ان کی بہنوں فلک ناز اور شفق ناز، والدہ کہکشاں خان اور ملزم شیزان کے وکیل شیلیندر مشرا نے میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔
تصویر: @falaqnaazz/Instagram
Tunisha Sharma Death Case: ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کے معاملہ میں 14 دن کی عدالتی حراست کی وجہ سے جیل میں بند اداکار شیزان خان کی فیملی نے بیان دیا ہے ۔ شیزان کی بہنیں فلک ناز اور شفق ناز بھی ٹی وی اداکارہ ہیں ۔ فلک اور شفق دونوں کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔
ممبئی : ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کے معاملہ میں 14 دن کی عدالتی حراست کی وجہ سے جیل میں بند اداکار شیزان خان کی فیملی نے بیان دیا ہے ۔ شیزان کی بہنیں فلک ناز اور شفق ناز بھی ٹی وی اداکارہ ہیں ۔ فلک اور شفق دونوں کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے دل کو تکلیف دیتا ہے کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے ۔ شاید اسی کو 'گھور کلیگ' کہتے ہیں ۔
شیزان کو نیچا دکھانے والے سبھی لوگوں کیلئے : ''اپنے آپ سے یہ پوچھیں، کیا آپ حالات کی بنیاد پر بات کررہے ہیں ، یا آپ مذہب کیلئے نفرت سے بات کررہے ہیں؟ میڈیا کے ایک طبقہ کی جرنلزم کا لیول اتنا نیچے گرگیا ہے کہ وہ صرف ٹی آر پی کی بنیاد پر کام کرتا ہے'' ۔
انہوں نے مزید لکھا: ہم بھی نوٹس کرتے ہیں اور عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا پورٹلس کے لئے بھی بہت شکرگزار ہیں جو جھوٹے نیریٹیو کے ذریعہ سے دیکھنے میں اہل ہیں ۔ ہمیں آپ جیسے اور لوگوں کی ضرورت ہے، لیکن کل ملا کر یہ دیکھنا بہت پریشان کرنے والا ہے کہ یہ لوگ لگاتار شیزان کو اس طرح بدنام کررہے ہیں ۔
غور طلب ہے کہ مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کی ایک عدالت نے اپنی ساتھی اداکارہ تونیشا شرما کو مبینہ طور پر خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار شیزان خان کو ہفتہ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔
بتادیں کہ اس سے پہلے شیزان کی بہنوں کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس بحران کے وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ہمیں تھوڑا وقت دیں۔ ہم نے ایک قیمتی جان کو کھویا ہے جبکہ ایک کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ ہمیں ہندوستان کی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ سچ سب کے سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں ۔ ہم جلد ہی صحیح وقت آنے پر بولیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔