تونیشا کی موت کا معاملہ گتھی جتنی سلجھنی چاہئے اتنا ہی یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں ایک طرف تونیشا کی والدہ نے اپنے ساتھی اداکار شیزان خان پر ان کی بیٹی کو ورغلانے اور تھپڑ مارنے کا الزام لگایا ہے۔ اب پہلی بار شیزان کی بہنوں فلک ناز، شفق ناز اور والدہ کہکشاں خان نے میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔ ایک طرف تونیشا کی والدہ اپنی بیٹی کو ہراساں کرنے کی باتیں کر رہی تھیں تو دوسری جانب شیزان کی والدہ نے خود ایک آڈیو جاری کر کے واضح کر دیا ہے کہ تونیشا کو اپنی اماں یعنی شیزان کی ماں پر اپنی ماں سے زیادہ بھروسہ تھا۔
اس کیس میں ملزم شیزان خان کی بہن، والدہ اور وکیل نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ شیزان خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تونیشا کی خودکشی سے قبل ہی دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود وہ دونوں اچھے دوست تھے۔
تونیشا شرما کی موت کے معاملے میں پھنسے اداکار شیزان خان کے دفاع میں آج (پیر) پہلی بار ان کی بہنوں اور والدہ نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کئی انکشافات کے ساتھ ساتھ تونیشا اور کہکشاں خان کے درمیان فون پر ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ بھی جاری کی ہے۔ تونیشا شیزان کی والدہ کہکشاں کو 'اماں' کہہ کر پکارتی تھیں۔
تونیشاکی موت سے ماں کا ہوا براحال، بولیں۔ شیزان خان میری بیٹی کومسلم بنانا چاہتا تھا اور۔۔شیزان خان کی بہن بولیں، تونیشا سے ان کا بھائی ہوچکا تھا الگ، پھر بھی تھے اچھے تعلقات
اس ریکارڈنگ میں تونیشا کو شیزان کی ماں سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے، ' آپ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہو امّا۔ بہت زیادہ آپ جانتے بھی نہیں ہو۔ اس لیے آپ کے ساتھ سب کچھ شیئر کرنے کو دل کرتا ہے۔ اس لیے میرے ذہن میں جو بھی ہوگا میں آپ کو بتاؤں گی، لیکن پتہ نہیں، پتہ نہیں، مجھے خود نہیں پتہ مجھے کیا ہو رہا ہے۔
تونیشا کی موت کے معاملہ شیزان کی بہنوں نے کہا: ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے ۔ شیزان کی بہن فلک ناز نے کہا کہ تونیشا شرما ان کی بہن جیسی تھیں۔ اگرچہ ان دونوں میں خون کا رشتہ نہیں تھا لیکن ان کے تعلقات بہت اچھے تھے۔ تونیشا کی موت کے کیس میں شیزان کا نام سامنے آنے کے بعد ان کی بہنوں فلک ناز اور شفق ناز، والدہ کہکشاں خان اور ملزم شیزان کے وکیل شیلیندر مشرا نے میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔