تونیشا شرما کے آخری لمحات کا سی سی ٹی وی ویڈیو آیا سامنے، اس حالت میں نظر آئیں اداکارہ، دیکھئے ویڈیو
تونیشا شرما کے آخری لمحات کا سی سی ٹی وی ویڈیو آیا سامنے، اس حالت میں نظر آئیں اداکارہ، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
Tunisha Sharma Case: یہ اسپتال اس سیٹ کے پاس ہی موجود ہے، جہاں تونیشا شرما اور شیزان خان ٹی وی سیریل علی بابا : داستان کابل کی شوٹنگ کررہے تھے ۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ یہ سبھی سیدھے سیٹ سے اسپتال پہنچے تھے ۔
ممبئی : ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کے آخری لمحات کا ایک نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے، جس میں اداکار شیزان خان اور دو دیگر لوگ اداکارہ کو اسپتال لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ یہ سی سی ٹی وی نیاگاوں میں واقع ایف اینڈ بی اسپتال سے لیا گیا ہے، جس میں شیزان خان سیریل کے ڈریس میں نظر آرہے ہیں ۔ یہ اسپتال اس سیٹ کے پاس ہی موجود ہے، جہاں تونیشا شرما اور شیزان خان ٹی وی سیریل علی بابا : داستان کابل کی شوٹنگ کررہے تھے ۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ یہ سبھی سیدھے سیٹ سے اسپتال پہنچے تھے ۔ اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ تونیشا کو اٹھائے ایک شخص کافی تیزی سے سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے جبکہ شیزان خان اور ایک دیگر خاتون ان کے ساتھ چل رہے ہیں ۔
بتادیں کہ 20 سالہ تونیشا شرما نے مہاراشٹر کے پالگھر میں سیٹ پر ہی مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی ۔ تونیشا کی لاش ہفتہ کو سیٹ پر بنے واش روم میں پھانسی پر لٹکی ملی تھی ۔ ممبئی کے میرا روڈ علاقہ میں واقع شمشان گھاٹ میں منگل کو تونیشا کی آخری رسوم ادا کی گئی ۔ اس معاملہ میں شیزان خان کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے دونوں ریلیشن شپ میں تھے اور تونیشا شرما کی موت سے 15 دن پہلے شیزان نے تونیشا سے بریک اپ کرلیا تھا ۔
اس درمیان ممبئی پولیس کی فارینسک ٹیم نے پالگھر میں ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پہنچ کر تونیشا کے ذریعہ مبینہ طور پر پھانسی کیلئے استعمال کئے گئے کریپ بینڈیج سمیت دیگر چیزوں کو ضبط کیا ۔ افسر کے مطابق ٹیم نے ان کپڑوں اور زیورات کو بھی ضبط کرلیا ہے، جو تونیشا نے ہفتہ کو واقعہ والے دن پہن رکھے تھے ۔
اس کے علاوہ پولیس نے تونیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان کا موبائل فون اور وہ کپڑا بھی ضبط کرلیا ہے ، جو انہوں نے واقعہ والے دن پہن رکھے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔