اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تونیشا نے حجاب پہننا شروع کردیا تھا، شیزان کے دیگر خواتین کے ساتھ بھی تعلقات تھے، پولیس نے کورٹ کو بتایا

    تونیشا نے حجاب پہننا شروع کردیا تھا، شیزان کے دیگر خواتین کے ساتھ بھی تعلقات تھے، پولیس نے کورٹ کو بتایا ۔ فائل فوٹو ۔

    تونیشا نے حجاب پہننا شروع کردیا تھا، شیزان کے دیگر خواتین کے ساتھ بھی تعلقات تھے، پولیس نے کورٹ کو بتایا ۔ فائل فوٹو ۔

    Tunisha Sharma Suicide: ساتھی اداکارہ تونیشا شرما کو خودکشی کیلئے مبینہ طور پر اکسانے کے الزام میں گرفتار اداکار شیزان خان کو لے کر پولیس نے بدھ کو عدالت میں کہا کہ تونیشا کی موت کے دن شیزان اور اس کی خفیہ گرل فرینڈ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی تھی ، جس کو لے کر تونیشا ناراض تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      ممبئی : ساتھی اداکارہ تونیشا شرما کو خودکشی کیلئے مبینہ طور پر اکسانے کے الزام میں گرفتار اداکار شیزان خان کو لے کر پولیس نے بدھ کو عدالت میں کہا کہ تونیشا کی موت کے دن شیزان اور اس کی خفیہ گرل فرینڈ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی تھی ، جس کو لے کر تونیشا ناراض تھی ۔ پولیس نے کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ تونیشا کے رویہ میں کئی تبدیلیاں آئی تھیں، اس نے حجاب پہننا شروع کیا تھا اور اس لئے پولیس کو ہر اینگل سے جانچ کرنے کی ضرورت ہے ۔

      اس کے علاوہ پولیس نے عدالت سے کہا کہ شیزان کا وہاٹس ایپ چیٹ بھی ڈیلیٹ ہوا ہے، جس کو پھر سے حاصل کرنا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جس دن تونیشا نے خودکشی کی، اسی دن شیزان اور اس کی گرل فرینڈ کے درمیان کافی طویل بات چیت ہوئی تھی، جو کہ غائب ہے اور اب اس چیٹ کو ریٹریو کرنا ہے ۔

      پولیس کے مطابق تونیشا نے ہفتہ کو پالگھر کے وسئی علاقہ میں ایک سیریل کے سیٹ پر واش روم میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی ۔ تونیشا کی ماں کی طرف سے ملی شکایت کی بنیاد پر والیو پولیس نے تونیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 306 (خودکشی کیلئے اکسانا) کے تحت معاملہ درج کیا اور اتوار کو اس کو گرفتار کرلیا ۔

      وسئی کے پولیس افسر نے گزشتہ پیر کو کہا تھا کہ گرفتار اداکار شیزان خان نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ اس کے اور تونیشا کے درمیان معاشقہ تھا، مگر یہ زیادہ دن تک نہیں چل پایا اور تین مہینے میں ہی ختم ہوگیا ۔ افسر نے کہا کہ خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور شرما ریلیشن شپ میں تھے جو زیادہ دن نہ چل پانے کی وجہ سے تین مہینے میں ہی ختم ہوگیا ۔

      یہ بھی پڑھئے: Tunisha Sharma: صرف 20 سال کی عمر اور پیچھے چھوڑ گئیں اتنے کروڑ کی پراپرٹی


      یہ بھی پڑھئے: تونیشا شرما کے آخری لمحات کا CCTV ویڈیو آیا سامنے، اس حالت میں نظر آئیں اداکارہ



      شیزان خان نے ہمیں بتایا کہ دونوں کے درمیان عمر کا فاصلہ تھا، کیونکہ شیزان 27 سال کا تھا اور تونیشا 20 سال کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کا رشتہ ختم ہوگیا تھا، لیکن دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور بات بھی کرتے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: