ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انکتا لوکھنڈے سے شویتا تیواری تک، ان ٹی وی اداکارہ کا کامیاب نہیں ہوا پہلا پیار

ٹی وی سے بالی ووڈ کا سفر کرنے والے دو فنکار انکتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ راجپوت کی لو اسٹوری (پیارکی کہانی) کو کون نہیں جانتا۔ دونوں کی جوڑی لوگوں کو خوب پسند آتی تھی۔

  • Share this:
انکتا لوکھنڈے سے شویتا تیواری تک، ان ٹی وی اداکارہ کا کامیاب نہیں ہوا پہلا پیار
انکتا لوکھنڈے سے شویتا تیواری تک، ان ٹی وی اداکارہ کا کامیاب نہیں ہوا پہلا پیار

پہلا پیار بہت خاص ہوتا ہے۔ ہم نے زندگی میں وہ ایک شخص بے حد خاص ہوجاتا ہے، جس کو ہم چاہنے لگتے ہیں۔ دونوں کی اچھائی اور برائی کو سدھارنے کے ساتھ ایک نئی راہل پر چلنے کا احساس بھی ہوتا جاتا ہے، لیک یہ بھی سچ ہے کہ سچا پیار سب کی قسمت میں نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی پیار بھرے رشتوں میں کڑواہٹ اتنی ہوتی ہے کہ لاکھ کوششوں کے بعد بھی رشتوں میں درار آہی جاتی ہے۔ ٹی وی کی کئی ایسی اداکارہ ہیں، جنہیں پہلا پیار تو ملا، لیکن مکمل نہیں ہوسکا۔


ٹی وی سے بالی ووڈ کا سفر کرنے والے دو فنکار انکتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ راجپوت کی لو اسٹوری (پیارکی کہانی) کو کون نہیں جانتا۔ دونوں کی جوڑی لوگوں کو خوب پسند آتی تھی۔ ٹی وی شو ’پوتررشتہ’ سے شروع ہوئی ان کی لو اسٹوری اچانک ختم ہوگئی، ایسا کیوں ہوا کوئی نہیں جانتا۔


ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی’ سے گھر گھر میں پریرنا کے نام سے مشہور شویتا کو زندگی میں دو بار پیار ہوا۔ پہلے پیار راجا چودھری سے ہوا، دونوں کی شادی بھی ہوئی، لیکن بیٹی پلک کے ہونے کے بعد رشتے میں درار آنے لگی اور دونوں نے طلاق لے لیا۔ اس کے بعد پھر شویتا کو پھر پیار ہوا اور انہوں نے ابھنیو کوہلی سے شادی کی، لیکن رشتہ بھی ٹک نہ سکا اور دونوں الگ ہوگئے۔

ایک دور تھا جب ٹی وی جینیفر اداکارہ جینفر اور کرن کی جوڑی کو لوگ سپر کیوٹ کپل کہتے تھے۔ دونوں کی جوڑی صرف پردے پر ہی نہیں لوگوں کو ریئل لائف میں بھی پسند آتی تھی۔ دونوں نے دوستی کو نیا نام دے کر شادی کی، لیکن شادی کے بعد چیزیں پہلی جیسی نہیں رہی۔ دونوں نے رشتے کو توڑ دیا، لیکن کوئی نہیں جانتا کہ دونوں نے اپنے رشتے کو طلاق کے ساتھ ختم کیوں کیا۔

رشمی دیسائی ٹی وی کی وہ اداکارہ ہیں، جنہوں نے زندگی میں کئی غموں کو دیکھا، لیکن کبھی ہنسنا نہیں چھوڑا۔ سال 2007 میں انہیں ٹی وی سیریل اترن نیم اور فیم ملا۔ یہی انہیں اپنے کو اسٹار نندیش سندھو سے پیار ہوا دونوں کچھ سال بعد شادی بھی کی، لیکن وہ بھی ٹوٹ گئی۔ خبریں آئی نندیش، رشمی کے ساتھ مارپیٹ کرتے تھے۔ اس کے بعد رشمی کی زندگی میں ارہان خان آئے، بگ باس 13 میں انہوں نے رشمی دیسائی کو پرپوز کیا، لیکن رشمی کے ساتھ یہ رشتہ یہی ختم ہوگیا۔ بتایا گیا کہ ارہان پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے اور رشمی اس خبر سے انجان تھیں۔


مدھورما تلی اور وشال آدتیہ سنگھ کی پیار کی زندگی سے فائٹ لائف تک کی اسٹوری سے دنیا واقف ہوگئی ہے۔ کبھی ہردم ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والے آج ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔ بگ باس 13 میں دونوں کا پیار اور پھر ہاتھا پائی سبھی نہیں دیکھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس جوڑے کے رشتے میں درار ’نچ بلیئے’ کے دوران پڑی تھی۔

ٹی وی اداکارہ دلجیت کور کو اپنے کو اسٹار شالین بھنوٹ سے پیار ہوا۔ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد انہوں نے سال 2009 میں اپنے رشتے کو نیا نام دیا۔ شادی کے بعد دونوں کا ایک بیٹا بھی ہوا، لیکن رشتے میں پیار نہیں بچا۔ حالانکہ سچ سے پردہ تب اٹھا جب دلجیت نے ایک دن پولیس اسٹیشن جاکر شالین کے خلاف مارپیٹ کی شکایت کی۔


 
First published: Jun 30, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading