ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آدتیہ نارائن اور شویتا اگروال زکوجی میں نہاتے ہوئے نظر آئے، بیوی کے ساتھ گزار رہے ہیں کوالٹی ٹائم

آدتیہ نارائن (Aditya Narayan) نے اپنی بیوی شویتا اگروال (Shweta Agarwal) کے ساتھ زکوجی کی تصویر شیئرکی ہے۔ اس تصویر میں دونوں کی رومانٹک کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

  • Share this:
آدتیہ نارائن اور شویتا اگروال زکوجی میں نہاتے ہوئے نظر آئے، بیوی کے ساتھ گزار رہے ہیں کوالٹی ٹائم
آدتیہ نارائن اور شویتا اگروال زکوجی میں نہاتے ہوئے نظر آئے

ممبئی: ’انڈین آئیڈیل 12’ (Indian Idol 12) کو ہوسٹ کرنے والے سنگر آدتیہ نارائن (Aditya Narayan) ان دنوں اپنی بیوی شویتا اگروال (Shweta Agarwal) کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔ اس دوران دونوں جم کر مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ طویل وقت تک ڈیٹ کرنے کے بعد آدتیہ اور شویتا نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یوں تو شویتا اگروال پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہیں، لیکن اداکاری کی دنیا میں بھی ہاتھ آزما چکی ہیں۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نکالتے رہتے ہیں۔ شادی کئے ہوئے تقریباً چار مہینے ہوگئے ہیں، لیکن ان دونوں کا ہنی مون پیریڈ ابھی بھی جاری ہے۔


تصویر کریڈٹ: @adityanarayanofficial/Instagram
تصویر کریڈٹ: @adityanarayanofficial/Instagram


آدتیہ نارائن نے انسٹا گرام پر اپنی اور شویتا اگروال کی کچھ تصویر شیئرکی ہیں۔ انسٹا اسٹوری پرشیئرتصویراور ویڈیو سے پتہ لگ رہا ہے کہ دونوں ایک ویلنیس ریٹریٹ میں کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔ آدتیہ اپنی بیوی شویتا تیواری کے ساتھ زکوجی میں انجوائے کرتے ہوئے اورنہاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان تصویر سے جوڑے کے درمیان کی لوکمسٹری دکھ رہی ہے۔ دونوں ہی نئی شادی شدہ زندگی کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


تصویر کریڈٹ: @adityanarayanofficial/Instagram
تصویر کریڈٹ: @adityanarayanofficial/Instagram


آدتیہ نارائن ان دنوں ’انڈین آئیڈیل 12‘ کو ہوسٹ کر رہے ہیں۔ اس شو میں اپنی شاندار پرفارمنس سے آدتیہ ناظرین کی پسند بنے ہوئے ہیں۔ اس ریئلٹی شو کے منچ پر آدتیہ نارائن سنگنگ کے ساتھ ساتھ اپنی مستی بھری حرکتوں سے ججز کے ساتھ ساتھ شائقین کی بھی تفریح کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر 2020 میں ہوئی آدتیہ نارائن اور شویتا اگروال کی شادی میں بالی ووڈ کے کچھ چنندہ ستارے ہی شامل ہوئے تھے۔

تصویر کریڈٹ: @adityanarayanofficial/Instagram
تصویر کریڈٹ: @adityanarayanofficial/Instagram


کووڈ-19 وبا کی وجہ سے آدتیہ اور شویتا کی شادی میں کم ہی لوگوں کو ہی انویٹیشن دیا گیا تھا۔ آدتیہ نے اپنی شادی کی تصویر سے لے کر ہنی مون کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 17, 2021 04:58 PM IST