بھارتی سنگھ کے بعد شوہر ہرش لمبچیا کو این سی بی نے کیا گرفتار، 18 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کیا گیا گرفتار
بھارتی سنگھ کے بعد شوہر ہرش لمبچیا کو این سی بی نے کیا گرفتار، 18 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کیا گیا گرفتار
کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ان کے شوہر اور ٹی وی اداکار ہرش لمبچیا (Haarsh Limbachiyaa) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہرش لمبچیا کو ان کے گھر سے 86.5 گرام گانجا برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
ممبئی: کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ان کے شوہر اور ٹی وی اداکار ہرش لمبچیا (Haarsh Limbachiyaa) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہرش لمبچیا کو ان کے گھر سے 86.5 گرام گانجا برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ہرش لمبچیا اور بھارتی سنگھ دونوں نے اپنے آفس اور گھر پر ایجنسی کے ذریعہ چھاپہ مارنے کے بعد نشیلی اشیا کے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہرش لمبچیا کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس سے پہلے ایجنسی نے کل بھارتی سنگھ کو گرفتار کیا تھا، جنہیں آج این ڈی پی ایس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر لمبچیا کو 18 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا ہے۔ واضح ڑہے کہ ہفتہ کے روز این سی بی نے بھارتی سنگھ کو ان کے ممبئی کے اندھیری واقع گھر سے گانجا ضبط کئے جانے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ این سی بی نے بالی ووڈ میں مبینہ نشیلی دواوں کے استعمال کی جانچ کے تحت صبح بھارتی سنگھ کے گھر اور ان کے دفتر کی تلاشی لی۔
Haarsh Limbachiyaa, husband of comedian Bharti Singh, arrested by Narcotics Control Bureau (NCB). Singh was arrested yesterday.
NCB raided production office & house of Bharti Singh y'day & recovered 86.5 gms of Ganja from both places. Both of them accepted consumption of Ganja.
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں ایک ٹیم نے بھارتی سنگھ کے لوکھنڈوالا کامپلیکس واقع گھر کے ساتھ ساتھ ان کے پروڈکشن ہاوس پر ایک اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی، جہاں ریڈ کے دوران ٹیم نے 86.5 گرام گانجا برآمد کیا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔