உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lock Upp: علی مرچنٹ نے کیا بڑا انکشاف، سارہ خان سے طلاق کے بعد کی دوسری شادی لیکن...

    علی مرچنٹ نے کیا بڑا انکشاف، سارہ خان سے طلاق کے بعد کی دوسری شادی

    علی مرچنٹ نے کیا بڑا انکشاف، سارہ خان سے طلاق کے بعد کی دوسری شادی

    لاک اپ (Lock Upp) کی تازہ ترین ایپیسوڈ میں کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے ایک ٹاسک پرفارم کروایا تھا، جس میں علی مرچنٹ نے بڑا انکشاف کیا۔ بے دخلی کے لئے چارج شیٹ میں جو نام تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے اپنا ایک سیکریٹ بتانا تھا، جو انہوں نے میکرس کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اتوار کے ’لاک اپ‘ (Lock Upp) ریئلٹی شو کا ایپیسوڈ کافی دلچسپی سے پُر رہا۔ شو کے کنٹسٹنٹ علی مرچنٹ (Ali Mercchant) نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دوسری شادی بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں انہوں نے یہ شادی کی تھی، جو گزشتہ سال دسمبر میں ٹوٹ گئی اور دونوں کا طلاق ہوگیا۔ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے دراصل ایک ٹاسک پرفارم کروایا تھا، جس میں علی مرچنٹ نے یہ باتیں کہی۔ ایکشن کے لئے چارج شیٹ میں جو نام تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے اپنا ایک سیکریٹ بتانا تھا، جو انہوں نے میکرس کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

      اتوار کو منور فاروقی (Munawar Faruqui) کو ’ماں‘ لفظ دکھایا گیا تھا۔ انجلی اروڑہ کو ’سوسائڈ‘، علی مرچنٹ کو ‘طلاق‘ اور پائل روہتگی کو ’رہیب لفظ‘ دکھائے گئے تھے۔ علی مرچنٹ نے سیکریٹ ریویل کرنا چاہا اور خود کو شو سے ایوکٹ ہونے سے بچا لیا۔ علی مرچنٹ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا، ’میں ہمیشہ شادی کرنا چاہتا تھا اور ایک ارینج میرج میں میں نے 2016 میں شادی کی، لیکن 2021 میں ہمارا طلاق ہوگیا۔ ہوا یہ تھا کہ جس سے میری شادی ہوئی تھی، وہ بہت آرتھوڈوکس خاندان سے آتی ہیں۔

      کمپیٹبلٹی تھا مسئلہ

      آگے علی مرچنٹ نے کہا، ’میں نے تب ڈی جے میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور مسلم فیملی کے لئے نائٹ لائف بہت مشکل ہوتا ہے۔ میں ساتھ ہی ایک چھوٹا بزنس بھی شروع کیا۔ وہ نہیں چاہتی تھی کہ میں نائٹ لائف سے جڑا رہوں۔ وہ چاہتی تھی کہ میں بزنس یا ایکٹنگ میں ہی رہوں، لیکن اچانک میرا ڈی جے کیریئر کافی اچھا ہوگیا اور مجھے اچھے پیسے بھی ملنے لگے۔ تب کئی بار مجھے کنسرٹ میں کئی بڑے مواقع بھی ملے۔ مجھے لگاتا تھا کہ میں جو کرتا ہوں، اسے وہ احترام دے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں لگا ستاروں کا مجمع، مستی کرتے ہوئے نظر آئے سلمان خان: دیکھیں تصاویر

      سارہ خان سے ہوئی تھی پہلی شادی

      علی مرچنٹ نے کہا، ’انہیں لگتا تھا تم کرتے کیا ہو؟ ہمارے کئی دوستوں نے کہا کہ بیبی کرلو، لیکن ہم کمپیٹبل نہیں تھی۔ ہماری فلاسفی زندگی کو لے کر الگ تھی‘۔ آپ کو بتادیں کہ علی مرچنٹ کی پہلی شادی سارہ خان سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بھی ’لاک اپ‘ شو میں حصہ لیا تھا، لیکن کچھ ہفتے پہلے آوٹ ہوگئیں۔

      مندانا ہوئی باہر

      اتوار کو علی مرچنٹ اور منور فاروقی نے سیکریٹ شیئر کرکے خود کو بچا لیا، لیکن مندانا کریمی شو سے بے دخل ہوگئیں۔ اس ایپیسوڈ میں پرنس نرولا بھی چیلنجر بن کر آئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: