ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انیتا ہسنندانی نے بیٹے کو دیا جنم، شوہر روہت ریڈی نے شیئر کی تصویر

ٹی وی اداکارہ انیتا ہسنندانی (Anita Hassanandani) اور روہت ریڈی (Rohit Reddy) کے گھر کلکاری گونجی ہے۔ انیتا ہسنندانی نے منگل کو ایک پیارے سے بیبی بوائے (Baby Boy) کو جنم دیا ہے۔ اس بات کی خبر ان کے شوہر روہت ریڈی نے اپنے انسٹا گرام (Instagram) اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔

  • Share this:
انیتا ہسنندانی نے بیٹے کو دیا جنم، شوہر روہت ریڈی نے شیئر کی تصویر
انیتا ہسنندانی نے بیٹے کو دیا جنم، شوہر روہت ریڈی نے شیئر کی تصویر

نئی دہلی: ٹی وی اداکارہ انیتا ہسنندانی (Anita Hassanandani) اور روہت ریڈی (Rohit Reddy) کے گھر کلکاری گونجی ہے۔ انیتا ہسنندانی نے منگل کو ایک پیارے سے بیبی بوائے (Baby Boy) کو جنم دیا ہے۔ اس بات کی خبر ان کے شوہر روہت ریڈی نے اپنے انسٹا گرام (Instagram) اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ روہت ریڈی نے اپنی اور انیتا ہسنندانی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ’لڑکا ہوا ہے’۔ روہت ریڈی کے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد سے مبارکبادیوں کا تانتا لگ گیا ہے۔ انیتا ہسنندانی نے 2020 اکتوبر میں مداحوں کے ساتھ اپنی پریگننسی کی خبر شیئر کی تھی۔


انیتا ہسنندانی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ یہ پہلی بار تھا جب انیتا ہسنندانی نے بیبی فلانٹ کیا تھا۔ اس کے بعد سے انیتا ہسنندانی نے اپنی پریگننسی کا پورا سفر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔


(تصویر کریڈٹ: Instagram @rohitreddygoa)
(تصویر کریڈٹ: Instagram @rohitreddygoa)


کچھ دن پہلے ہی انیتا ہسنندانی نے اپنی پریگننسی کے بارے میں کہا تھا کہ میں اپنے ٹرائیمسٹر میں ہوں۔ ڈلیوری کی ڈیٹ جلد ہی آنے والی ہے۔ میں کافی ایکسائیٹڈ ہوں، نروس ہوں اور اسٹریسڈ بھی ہوں۔ بہت سارے مکسڈ ایموشنس میرے اندر اس وقت آرہے ہیں۔ ایکسائیٹیڈ ہوں اور زندگی کے اس نئے فیز کے لئے تیار ہوں۔ بیبی کے آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ انیتا ہسنندانی نے سال 2013 میں بزنس مین روہت ریڈی سے شادی کرکے گھر بسا لیا تھا۔ انیتا ہسنندانی کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں۔ ایکتا کپور کے شو ’ناگن’ میں ان کے رول کو خوب پسند کیا گیا۔ انیتا ہسنندانی کا فلمی کیریئر کچھ خاص نہیں رہا، لیکن وہ ٹی وی انڈسٹری میں اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انیتا یہ ہیں محبتیں، کاویانجلی، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور قسم جیسے ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 10, 2021 02:55 AM IST