ریلیشن شپ کے تین سال مکمل ہونے پر اس اداکارہ نے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کیا انتہائی رومانٹک ویڈیو ، ہوا وائرل
Photo : @AnkitaLokhande
اداکارہ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے اپنے بوائے فرینڈ وکی جین (Vicky Jain) کے ساتھ ایک انتہائی رومانٹک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں دونوں گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔
ممبئی : ٹی وی اور بالی ووڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے ان دنوں وکی جین کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ انکتا لوکھنڈے بوائے فرینڈ وکی جین کیلئے اپنے پیار کا اظہار کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتی ہیں ۔ خواہ عوامی مقامات ہوں یا پھر پرائیویٹ پارٹیاں ، انکتا لوکھنڈے اکثر وکی جین کے ساتھ نطر آجاتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی انکتا ، وکی جین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب انکتا نے اپنے بوائے فرینڈ وکی جین کے ساتھ ایک رومانٹک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں دونوں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔
دراصل انکتا لوکھنڈے اور وکی جین اپنی ریلیشن شپ کے تین سال پورے کرچکے ہیں ۔ انکتا نے جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ، اس کے فورا بعد ہی لوگوں کی توجہ اس پر چلی گئی ۔ انکتا کے فینس کو یہ ویڈیو کافی پسند آرہا ہے ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکتا نے لکھا : تین سال ، ایک ساتھ کے تین سال ۔
بتادیں کہ اس سے پہلے انکتا نے حال ہی میں ہولی کے موقع پر بھی اپنا اور وکی کا ایک رومانٹک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ ویڈیو میں انکتا اور وکی پیار سے ایک دوسرے کو رنگ لگاتے نظر آرہے ہیں ۔
خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے انکتا لوکھنڈے نے وکی جین کیلئے ایک طویل پوسٹ لکھی تھی ، جس میں انہوں نے وکی کو اپنا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم بتایا تھا ۔ انکتا نے جب وکی جین کیلئے یہ پوسٹ لکھی ، تب وہ سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کے فینس کے نشانہ پر آگئی تھیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔