کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے۔ اس بات کی جانکاری بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچیا نے (Haarsh Limbachiyaa) اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ ہرش لمباچیا کے پوسٹ کرتے ہی مداح انہیں اور بھارتی سنگھ کو مبارکباد دینے لگے ہیں۔ ہرش کا پوسٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔
ساتھ ہی، ٹی وی کے تمام ستارے بھی ہرش لمباچیا کے پوسٹ پر مسلسل تبصرہ کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں، اب کچھ لوگوں کو انتظار اس بات کا ہے کہ کب بھارتی سنگھ اور ہرش اپنے بچے کا نام رکھیں گے، کیونکہ مداح یہ جاننے کے لئے اب بے قرار ہیں کہ دونوں کے لڑکے کا نام کیا ہوگا۔
فرضی خبروں سے پریشان ہوگئی تھیں بھارتی سنگھ
واضح رہے کہ پریگننسی کے دوران بھی بھارتی سنگھ مسلسل کام کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے لائیو آکر ان کی ڈیلیوری پر چل رہی فرضی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے ان کے بیبی گرل ہونے کی خبروں کو غلط بتایا تھا۔ انہوں نے لائیو آکر کہا تھا، ’میں ابھی ماں نہیں بنی ہوں، مجھے مبارکباد دینے کے لئے میری قریبی میسیج کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ میں نے بیبی گرل کو جنم دیا ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا تھا، ’میں خطرہ کے اسٹیٹس پر ہوں۔ 15-20 منٹ کا بریک ملا ہے، تو میں نے لائیو آکر یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ میں ابھی بھی کام کر رہی ہوں۔ میں خوفزدہ ہوں۔ میری ڈیو ڈیٹ قریب ہے۔ میں اور ہرش بیبی کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں کہ وہ کیسا ہوگا ہوگی، لیکن ایک بات تو طے ہے کہ بیبی بہت فنی ہوگا، کیونکہ ہم دونوں فنی ہیں‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔