ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

!بگ باس: سلمان خان اس وجہ سے چھوڑ رہے ہیں شو، اب یہ اسٹار کریں گی ہوسٹ

بگ باس میں ہر گزرتے ایپی سوڈ کے ساتھ کنٹیسٹنٹ کے درمیان ڈرامہ بڑھتا جارہا ہے جسے دیکھنے میں ناظرین کو خوب مزہ آرہا ہے۔

  • Share this:
!بگ باس: سلمان خان اس وجہ سے چھوڑ رہے ہیں شو، اب یہ اسٹار کریں گی ہوسٹ
سلمان خان

ٹی وی کا مشہور شو بگ باس 13 مسلسل سرخیوں میں ہے۔ بگ باس میں ہر گزرتے ایپی سوڈ کے ساتھ کنٹیسٹنٹ کے درمیان ڈرامہ بڑھتا جارہا ہے جسے دیکھنے میں ناظرین کو خوب مزہ آرہا ہے۔ ناظرین کے بیچ بگ باس13 کو لیکر بڑھتے جوش کو دیکھنے کے بعد میکرس نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس کا فنالے کچھ وقت کیلئے آگے بڑھایا جائےگا۔ جہاں پہلے بگ باس 13 کا فنالے 12 جنوری کو ہونے والا تھا وہیں اب شو کا فنالے 16 فروری کے دن ہونے کا امکان ہے۔

وہیں خبر آرہی ہے کہ شو کے ہوسٹ سلمان خان نے اپنی اپ کمنگ فلم رادھے کیلئے پہلے ہی تاریخ مقرر کر رکھی ہے اور بگ باس کے آگے بڑھنے سے انہیں پریشانی ہو سکتی ہے۔ ایسے میں انہیں شو کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ اگر ایسی نوبت آتی ہے تو بگ باس 13 کو ان کی دوست فرح خان ہوسٹ کر سکتی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، "ناظرین کو آخر کار بگ باس13 دیکھنے میں مزہ آنے لگا ہے۔  گزشتہ ہفتوں سے شو کے کنٹیسٹنٹ مسلسل لڑائی کررہے ہیں۔ جو ناظرین کے دلوں کو خوب بھارہا ہے۔ شو کے میکرس سلمان خان کے ساتھ بات کررہے ہیں کہ وہ بگ باس 13 کیلئے کچھ اور دن دے دیں۔ سلمان خان پہلے سے ہی اپنی اپ کمنگ فلم رادھے کے لئے تاریخ بک کرا چکے ہیں اور ایسے میں انہیں شو چھوڑنا زیادہ آسان آپشن لگ رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو فرح خان ان کی جگہ لیں گی'۔

بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بگ باس کو ایکسٹینشن مل رہا ہے۔ شو کا 8واں سیزن بھی آگے بڑھایا گیا تھا۔ اس وقت بھی سلمان خان کو شو سے وداع لینی پڑی تھی اور ان کی جگہ فرح خان نے ہوسٹنگ کی تھی۔

First published: Nov 28, 2019 10:40 AM IST