نکی تنبولی سے اعجازخان نے دھلوائے انڈرگارمنٹس، بھڑک اٹھیں گوہر خان- کامیا پنجابی، ٹوئٹ کرکے ظاہر کی ناراضگی
اعجاز خان (Eijaj Khan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد گوہر خان (Gauhar Khan) اور کامیا پنجابی (Kamya Punjabi) سمیت کئی شخصیات نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 08, 2020 02:57 PM IST

نکی تنبولی سے اعجازخان نے دھلوائے انڈرگارمنٹس، بھڑک اٹھیں گوہر خان- کامیا پنجابی
ممبئی: بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں ان دنوں اعجاز خان (Eijaja Khan) کپتان بنے نظر آڑہے ہیں اور حال ہی میں ان کے اور کویتا کوشک کے درمیان جم کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا تھا۔ اعجاز خان کے کپتان بننے کے بعد ان میں اور کویتا کوشک (Kavita Kaushik) میں تو تو - میں میں دیکھنے کو ملی تھی، جس کی وجہ سے کویتا نے اعجاز خان کے بدلے تیور کو بتایا تھا۔ اعجاز خان جب سے کپتان بنے ہیں، وہ گھروالوں پر حکم چلانے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں، جو بات کویتا کوشک کو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے اعجاز خان کو جم کر کھری کھوٹی سنادی۔ حالانکہ اس کے بعد انہیں بھی جم کر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم اب اعجاز خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد شو میں حال ہی میں سینئر کنٹسٹنٹ بن کر آئیں گوہر خان اور کامیا پنجابی سمیت کئی شخصیات نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ دراصل، گزشتہ اپیسوڈ میں دیکھنے کو ملا تھا کہ اعجاز خان نے نکی تنبولی سے اپنے کپڑے دھلوائے ہیں۔ ان کپڑوں میں ان کے انڈر گارمنٹس بھی شامل ہیں۔ یہی نہیں، ان سب کے درمیان اعجاز خان، نکی تنبولی پر رعب جماتے ہوئے بھی نظر آئے۔
What ????? Did the captain make a girl wash his underwears???? Did I hear the beeps correctly?? I am shocked !!!!! @BiggBoss @ColorsTV #BB14 #EijazKhan #nikitamboli
— Kamya Shalabh Dang (@iamkamyapunjabi) November 2, 2020
Your anger and outburst was absolutely right #KavitaKaushik , this man is power crazy , now we know why you did not want to call him your friend ! #underwearforthought @BiggBoss @Iamkavitak @ColorsTV #BB14 pic.twitter.com/0gf1Mb3KJ7
— Kamya Shalabh Dang (@iamkamyapunjabi) November 2, 2020
اعجاز خان کے اس برتاو سے تمام گھر والے جہاں حیران نظر آئے تو وہیں پوترا پونیا بھی اعجاز خان کے فیصؒے کو غلط بتاتی ہیں۔ یہی نہیں مداحوں کو بھی اعجاز خان کا یہ طریقہ کچھ پسند نہیں آیا اور اب لوگ انہیں سوشل میڈیا پر کھری کھوٹی سنا رہےہیں۔ ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اعجاز خان کے اس برتاو پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اداکارہ لکھتی ہیں- ’کیا... کیپٹن نے ایک لڑکی سے اپنے انڈرگارمنٹس دھلوائے ہیں؟ کیا میں نے صحیح سنا؟ یہ بات جان کر بہت حیران ہوں’۔
A joke ok, still underwear? A joke wich was only between two people! This only defamed #nikitamboli in front of other housemates! Chalo dhulwaya nahi par shukwa toh diya 🙄 #sick Andy u forgot what had happened with u in our season bcoz of a bra? @ColorsTV @BiggBoss #bb14 https://t.co/tkyqUsJIen
— Kamya Shalabh Dang (@iamkamyapunjabi) November 2, 2020
Captain is a Captain , NOT a DICTATOR ! 🤷🏻♀️
— Gauahar Khan (@GAUAHAR_KHAN) November 2, 2020
ایک دیگر ٹوئٹ میں کامیا پنجابی لکھتی ہیں- ’تمہارا غصہ بالکل ٹھیک تھا کویتا کوشک۔ پاور ملتے ہی یہ آدمی پاگل ہوگیا ہے۔ اب مجھے سمجھ آیا تم نے اسے دوست ماننے سے کیوں انکار کردیا‘۔ وہیں گوہر خان لکھتی ہیں- ’کیپٹن صرف ایک کیپٹن ہوتا ہے، تانا شاہ نہیں’۔