உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 14 میں راکھی ساونت نے شوہر کو کھلے عام دے ڈالی یہ بڑی ہدایت ، فینس سے کیا چونکانے والا وعدہ

    Bigg Boss 14 میں راکھی ساونت نے شوہر کو کھلے عام دے ڈالی یہ بڑی ہدایت ، فینس سے کیا چونکانے والا وعدہ۔ (Photo Credit- @rakhisawant2511/Instagram)

    Bigg Boss 14 میں راکھی ساونت نے شوہر کو کھلے عام دے ڈالی یہ بڑی ہدایت ، فینس سے کیا چونکانے والا وعدہ۔ (Photo Credit- @rakhisawant2511/Instagram)

    بگ باس 14 (Bigg Boss 14) میں راکھی ساونت (Rakhi Sawant) جیسے ہی پہنچی ہیں ، ویسے ہی زبردست تنازعات اور ہنگامہ آرائی کا دور دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ شو پر پہلے ہی دن سلمان خان کے سامنے راکھی ، کشمیرا شاہ سے بھڑگئی تھیں ۔ وہیں اب انہوں نے اپنے شوہر رتیش کو لے کر کھل کر باتیں کی ہیں ۔

    • Share this:
      بگ باس 14 آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں چھایا رہتا ہے ۔ ان دنوں شو پر زبردست ٹویسٹ اینڈ ٹرن دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ وہیں گھروالوں کیلئے چیلنجز مزید بڑھانے کیلئے میکرس نے گھر کے اندر چھ نئے چیلنجرس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راکھی ساونت انہیں چیلنجرس میں سے ایک ہیں ۔ حال ہی میں سلمان خان نے ان کا شو پر استقبال کیا تھا ۔ وہیں بگ بس کے گھر میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار راکھی نے اپنی مشہور شادی کو لے کر کھل کر باتیں کی ہیں ۔ انہوں غے اپنے شوہر رتیش پر بات کرتے ہوئے فینس سے بڑا وعدہ کر ڈالا ہے ۔

      راکھی ساونت نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کی تھیں ۔ لیکن ان تصاویر میں انہوں نے اپنے شوہر کی ایک جھلک بھی نہیں دکھائی تھی ، جس کے بعد ہر کوئی ان کے شوہر کے سامنے آنے کا انتظار کررہا ہے ۔ وہیں حال ہی میں ای ٹائمس سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی شناخت سبھی کے سامنے لانا چاہتی ہیں ۔ راکھی نے اپنے فینس سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سبھی سے اپنے شوہر کو ملوائیں گی ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)






      راکھی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے ، خاص طور پر میرے فینس ، جب سے میری شادی ہوئی ہے ، سبھی میرے شوہر کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اب جب میں بگ باس میں انٹری لینے جارہی ہوں تو میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر خود سب کے سامنے آئیں ۔

      راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میں نے اس کو دھمکی بھی دیدی ہے کہ اب اس کو سب کے سامنے آنا پڑے گا ۔ کیا ہوگا کہ اگر خود سلمان خان کہیں کہ وہ میرے شوہر سے ملنا چاہتے ہیں ۔ راکھی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے شوہر کی سبھی تفصیلات بھی سب کے سامنے رکھیں گی ۔ راکھی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کی شادی کافی مشکل حالات میں ہوئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: