உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشہور کامیڈین Raju Srivastava کی حالت نازک! AIIMS میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر اداکار

    Youtube Video

    Raju Srivastava Health: پی ٹی آئی کے مطابق راجو سریواستو کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ سریواستو کا علاج ڈاکٹر نتیش نائک کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      معروف کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو Raju Srivastava کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) دہلی کے (ICU) میں لائف سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بدھ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد 58 سالہ سریواستو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی angioplasty کی گئی۔ اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی راجو شریواستو کی صحت کے بارے میں جانکاری لی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق راجو سریواستو کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ سریواستو کا علاج ڈاکٹر نتیش نائک کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

      سریواستو کے بہنوئی اشوک سریواستو نے بدھ کو بتایا تھا کہ کامیڈین کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے کہا تھا، 'وہ باقاعدہ ورزش کر رہے تھے اور ٹریڈمل پر دوڑتے ہوئے اچانک گر گئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ایمس اسپتال لے جایا گیا۔ اشوک سریواستو نے بتایا کہ ان کے بھائی سریواستو کی بیوی شیکھا سریواستو بھی دہلی آئی ہیں تاکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکیں۔

       

      عامر خان سابق اہلیہ کے ساتھLaal Singh Chaddhaکی اسکریننگ میں پہنچے تو کرینہ سیف کے ساتھ۔۔۔


      Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی پاکستان کے خلاف لگانے جارہے ہیں، سنچری، 28 اگست کو زبردست مقابلہ

      اس سے قبل کامیڈین سنیل پال نے بتایا تھا کہ ان کے دوست سریواستو کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ پال نے میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں کہا، ’’وہ بہتر اور خطرے سے باہر ہیں۔‘‘ انہوں نے سریواستو کے مداحوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔ سریواستو 1980 کی دہائی کے آخر سے تفریحی صنعت میں سرگرم ہیں، لیکن وہ 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد مقبول ہوئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: