ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مزاحیہ اداکار کپل شرما کو بھاری پڑی فلرٹنگ ! سلمان خان کے پاس پہنچی شکایت

کامیڈی کنگ کپل شرما کا اسٹائل توآپ جانتے ہی ہیں ، وہ اپنے شو پر آڈینس کے ساتھ مستی مذاق نہ کریں ، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا ، لیکن اس مرتبہ ان کا یہ مذاق انہیں کو بھاری پڑتا نظر آرہا ہے ۔

  • Share this:
مزاحیہ اداکار کپل شرما کو بھاری پڑی فلرٹنگ ! سلمان خان کے پاس پہنچی شکایت
کامیڈی کنگ کپل شرما

کامیڈی کنگ کپل شرما کا اسٹائل توآپ جانتے ہی ہیں ، وہ اپنے شو پر آڈینس کے ساتھ مستی مذاق نہ کریں ، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا ، لیکن اس مرتبہ ان کا یہ مذاق انہیں کو بھاری پڑتا نظر آرہا ہے ۔ یہ گڑبڑ اس ایپی سوڈ میں ہوئی جس میں شتروگھن سنہا مہمان بن کر آئے تھے ۔ شو میں شامل آڈینس شتروگھن سنہا کے مشہور ڈائیلاگ کو اپنی اپنی زبان میں بول رہے تھے ۔


اسی دوران گروگرام کی رہنے والی چیتنا کپل سے بات کرنے کیلئے کھڑی ہوئیں ۔ جیسے ہی چیتنا اٹھیں ، تو کپل نے کہا شترو سر آج بہت بھر بھر کے گلیمر آیا ہے ۔ کپل کے اس تبصرہ پر شتروگھن سنہا ہنستے ہوئے ان کی بات دوہراتے ہیں ۔


اس کے بعد چیتنا کپل کو اپنے والد سے ملواتی ہیں ۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے والد کپل کے بڑے مداح ہیں ۔ اس پر شتروگھن سنہا کپل کو سنبھل کر بولنے کی صلاح دیتے ہیں ۔ بات چیت کے بعد جب چینتا بیٹھتی ہیں تو کپل کہتے ہیں اگر پاپا ساتھ نہ ہوتے تو میں اور بات کرتا ۔ کپل کے اس تبصرہ پر عوام کو تو ہنسی آگئی ، لیکن کروممبرس کو یہ بات کچھ خاص پسند نہیں آئی ۔


رپورٹس کی مانیں تو عملہ کے ممبرس نے اس بات کی شکایت شو کے پروڈیوسر سلمان خان سے کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کپل کو اسکرپٹ سے نہیں بھٹکنا چاہئے اور ایسے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں ، جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پڑجائیں ۔ اب شکایت تو ہوچکی ہے ، لیکن یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ اس پر سلمان خان نے کیا قدم اٹھایا ہے ۔
First published: Jan 21, 2019 01:59 PM IST