ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

وکرانت میسی کے بعد دلجیت کور کی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو، اسپتال میں داخل ہوئیں اداکارہ

اب خبر آرہی ہے کہ ٹی وی کی مشہور اداکارہ دلجیت کور (Dalljiet Kaur) بھی کورونا پازیٹیو ہوگئی ہیں۔

  • Share this:
وکرانت میسی کے بعد دلجیت کور کی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو، اسپتال میں داخل ہوئیں اداکارہ
دلجیت کور کی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو، اسپتال میں داخل ہوئیں اداکارہ

نئی دہلی: ان دنوں کورونا وائرس (Coronavirus) انٹرٹینمنٹ دنیا کے کئی فنکاروں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے۔ آج ہی خبر آئی کہ اداکار وکرانت میسی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور اب خبر آرہی ہے کہ ٹی وی کی مشہور اداکارہ دلجیت کور  (Dalljiet Kaur) بھی کورونا پازیٹیو ہوگئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع خود دلجیت نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کردی ہیں۔ ویڈیو میں وہ اسپتال میں نظر آرہی ہیں۔


واضح رہے کہ کورونا رپورٹ پازیٹیو آتے ہی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ وہ کووڈ-19 سے نہیں پائیں، جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہیں، تو انہیں فوراً لیلاوتی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ واریئرس کے ذریعہ ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا، ’میں کووڈ واریئرس سے پوچھتی رہی کہ کیسے وہ پی پی کٹ میں رہتے ہیں اور یہ کیسے اس طرح کے بھاری پوشاک میں بھی وہ مسکراتے ہیں...، تبھی ان میں سے ایک نے کہا کہ یہ تو ہمارا کام ہے اور مریض کو میڈیکل ہیلپ پہنچانے میں ہمیں خوشی ملتی ہے’۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Dalljiet Kaur ੴ 🧿 (@kaurdalljiet)






واضح رہے کہ وکرانت میسی اور دلجیت کور سے پہلے آر مادھون، عامر خان، رنبیر کپور، کارتک آرین، منوج باجپئی، ’گلی بوائے‘، فیم سدھانت چترویدی، تارا ستاریا، اداکار آشیش ودیارتھی اور سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 28, 2021 09:55 PM IST