ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کے جانے کے بعد حنا خان نے گایا یہ گانا، سوشل میڈیا پر بولیں- کوشش کر رہی ہوں لیکن...

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے جانے کا دکھ ہر کسی کو ہے۔ ٹی وی اداکارہ حنا خان (Hina Khan) بھی سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے بے حد پریشان ہیں۔

  • Share this:
سشانت سنگھ کے جانے کے بعد حنا خان نے گایا یہ گانا، سوشل میڈیا پر بولیں- کوشش کر رہی ہوں لیکن...
سشانت سنگھ کے جانے سے غمزدہ حنا خان نے کہی یہ بات۔

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) دنیا کو اتنی جلدی کو یوں چھوڑ کے چلے گئے۔ اس بات پر کوئی بھروسہ نہیں کر پا رہا ہے۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر سشانت کو یاد کرکے ان کی فلموں ک کئی گانے اور ڈائیلاگس وائرل ہو رہے ہیں۔ ٹی وی سے بالی ووڈ میں اپنے پیر جمانے والے سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے ٹی وی اور بالی ووڈ کی کئی شخصیات ٹوٹ گئی ہیں۔ ہر کوئی سشانت سنگھ کو یاد کر رہا ہے۔ ان کے لئے اسپیشل پوسٹ لکھ رہا ہے۔ حال ہی میں ٹی وی اداکارہ حنا خان (Hina Khan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کی فلم کا ایک گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔


سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے جانے کا دکھ ہر کسی کو ہے۔ سب کچھ ہوتے ہوئے ایسی کیا پریشانی تھی، جس نے انہیں اتنا توڑ دیا۔ اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ ٹی وی اداکارہ حنا خان (Hina Khan) بھی سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے بے حد پریشان ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کوشش کے بعد بھی سشانت سنگھ راجپوت نے جو کیا اس کو بھلا نہیں پا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں محسوس کیا۔


ٹی وی اداکارہ حنا خان بھی سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے بے حد پریشان ہیں۔
ٹی وی اداکارہ حنا خان بھی سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے بے حد پریشان ہیں۔


اس کے ساتھ ہی حنا خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھورے’ کا گانا گاتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں۔ سشانت سنگھ کے جانے کے بعد حنا خان اس طرح کا گانا کافی جذباتی کردینے والا ہے۔ ویڈیو حنان خان نے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

 




واضح رہےکہ 14 جون کو سشانت نے ممبئی میں پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی تھی۔ اس کے انتقال کے بعد پٹنہ سے ان کی فیملی ممبئی پہنچی، جہاں 15 جون کو ان کے آخری رسوم کی ادائیگی کی گئی۔ سشانت نے ’کائی پوچے’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد وہ فلم ’پی کے’، ’کیدار ناتھ’، ’رابطہ’، ’چھچھورے’، جیسی فلموں میں نظر آئے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کیا وجہ رہی، جس کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

 


First published: Jun 18, 2020 11:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading