اداکارہ حنا خان کو ہوا 'دوجی وار پیار' ، قاتلانہ ادائیں دیکھ کر دیوانے ہوئے فینس ، ویڈیو وائرل
حنا خان (Hina Khan) نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ پنجابی گانے دوجی وار پیار (Song Duji Vaar Pyar) پر اداکاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 19, 2021 09:37 PM IST

اداکارہ حنا خان کو ہوا 'دوجی وار پیار' ، قاتلانہ ادائیں دیکھ کر دیوانے ہوئے فینس ، ویڈیو وائرل ۔ (Photo Credit- @realhinakhan/Instagram)
ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان اب فلموں میں بھی قدم رکھ چکی ہیں ۔ وہیں حنا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے فینس کے ساتھ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی دکھائی دے جاتی ہیں ۔ حال ہی میں حنا خان کچھ انہی وجوہات سے سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فینس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں حنا خان مشہور پنجابی گانے دوجی وار پیار پر قاتلانہ ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔ حنا کے اس انداز پر فینس فدا ہوئے جارہے ہیں ۔
حنا خان نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں حنا خان دوجی وار پیار گانا پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہی ۔ حنا نے اس ویڈیو میں نیلا سوٹ پہن رکھا ہے اور انہوں نے اس آوٹ فٹ کے ساتھ ہوپ ایئرنگس اور نوز رنگ بھی پہنی ہوئی ہے ۔
View this post on Instagram
یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے لکھا : میں نے یہ خوبصورت گانا دیکھا ، جو کہ سنندا شرما نے گایا ہے اور اس کو باصلاحیت ڈائریکٹر اروند کھیرا نے شوٹ کیا ہے ۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکارہ حنا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جن کو ان کے فینس بھی کافی پسند کرتے ہیں ۔ حنا خاں کی تصاویر ہوں یا ویڈیوز ، شیئر کئے جانے کے ساتھ ہی وائرل ہونے لگتے ہیں ۔