J&K پولیس کے جوان کا ریپ دیکھ کر حیران رہ گئے متھن چکرورتی و پرینیتی چوپڑا، انٹرنیٹ پر وائرل ہوا Video
J&K پولیس کے جوان کا ریپ دیکھ کر حیران رہ گئے متھن چکرورتی و پرینیتی چوپڑا، انٹرنیٹ پر وائرل ہوا Video ۔ تصویر : Twitter Videograb @AdityaRajKaul
Jammu and Kashmir Police Jeevan Kumar Rap Video : جموں و کشمیر پولیس کے ایک جوان نے حب الوطنی پر مبنی اپنے ریپ گانے سے ججوں اور ناظرین کو چونکا دیا ۔ اتنا ہی نہیں ، اس جوان کے ریپ نے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ بھی بھر دیا اور سب کو کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور کردیا ۔
نئی دہلی : کلرس ٹی وی کے مقبول رئیلٹی شو 'ہنرباز: دیش کی شان' (Hunarbaaz: Desh Ki Shaan) میں آنے والے کنٹیسٹنٹس آڈینس کے دل جیت رہے ہیں ۔ شو میں آنے والے کنٹیسٹنٹس اپنے الگ الگ ہنر سے ججز متھن چکرورتی، کرن جوہر اور پرینیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) سمیت ناظرین کو حیران کر رہے ہیں ۔ شو کے تازہ ایپی سوڈ میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک جوان نے حب الوطنی پر مبنی اپنے ریپ گانے سے ججوں اور ناظرین کو چونکا دیا ۔ اتنا ہی نہیں ، اس جوان کے ریپ نے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ بھی بھر دیا اور سب کو کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور کردیا ۔
جموں و کشمیر پولیس (Jammu Kashmir Police) کے اس جوان کا نام جیون کمار ہے ۔ انہوں نے شو کے اسٹیج پر 'بھارت ماتا کی جئے، جئے ہند' کا ریپ گایا ۔ انہوں نے اپنی توانائی سے پرینیتی چوپڑا، متھن چکرورتی اور فلمساز کرن جوہر کو حیران کردیا ۔ تینوں جج صاحبان جیون کی تعریف کرتے نہیں تھکے ۔ تینوں ججوں نے ان کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش ظاہر کی ۔
اس کے بعد جیون کمار نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ جموں کا رہنے والا ہے اور 2019 میں انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کو جوائن کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے جوائن کرنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کئی دہشت گرد اور انکاؤنٹر دیکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر محفوظ ہے اور اس کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور ہندوستانی فوج کی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
جیون کمار کے اس ریپ گانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ جیون کے اس ٹیلنٹ کی جم کر تعریف کی جا رہی ہے ۔ ان کے 'بھارت ماتا کی جئے ، جئے ہند' ریپ کو دیکھنے کے بعد لوگ ان کی ملک کی خدمت اور مادر وطن سے محبت کی تعریف کر رہے ہیں ۔ ٹویٹر پر ریپ کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا : مادر وطن اور ریپ دونوں کیلئے ان کا جذبہ صاف نظر آتا ہے ۔ سیلوٹ ہے، جئے ہند ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔