ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

چالیس سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے جارہی ہے یہ مشہور اداکارہ ، بتائی یہ خاص وجہ

مشہور ٹی وی اداکارہ کامیہ پنجابی دوبارہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔ خبر ہے کہ کامیہ دہلی کے رہنے والے شلبھ ڈانگ سے شادی کرنے والی ہیں ۔

  • Share this:
چالیس سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے جارہی ہے یہ مشہور اداکارہ ، بتائی یہ خاص وجہ
چالیس سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے جارہی ہے یہ مشہور اداکارہ ، بتائی یہ خاص وجہ

مشہور ٹی وی اداکارہ کامیہ پنجابی دوبارہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔ خبر ہے کہ کامیہ دہلی کے رہنے والے شلبھ ڈانگ سے شادی کرنے والی ہیں ۔ اس سے پہلے سال 2003 میں کامیہ نے بزنس مین بنٹی نیگی سے شادی کی تھی ۔ لیکن یہ رشتہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا تھا اور سال 2013 میں دونوں الگ ہوگئے ۔ اب ایک مرتبہ پھر کامیہ اپنی زندگی میں ایک بڑا قدم اٹھانے جارہی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ کامیہ سال 2020 میں شادی کریں گی ۔


بومبے ٹائمس سے بات چیت کرتے ہوئے کامیہ نے کہا کہ اگلے سال میں ایک شادی شدہ خاتون ہوں گی ۔ یہ کہہ کر کامیہ ہنس پڑتی ہیں ۔ اپنی لو اسٹوری کو لے کر کامیہ نے بتایا کہ میں نے شلبھ سے فروری میں اس وقت رابطہ کیا جب میرے ایک دوست نے مجھے ہیلتھ پرابلم کو لے کر ان سے بات کرنے کیلئے کہا ۔ ہم نے تقریبا ڈیڑھ ماہ ایک دوسرے سے بات کی اور انہوں نے مجھے شادی کیلئے پرپوز کردیا ۔ شادی کرنا میرے لئے ایک بڑا فیصلہ تھا ، اس لئے میں نے اس بارے میں سوچنے کیلئے پورا وقت لیا ۔ ایک ناکام شادی اور کئی مرتبہ دل ٹوٹنے کے بعد میں نے شادی اور محبت کے بارے میں سوچنا ہی چھوڑ دیا تھا ۔ ایک وقت ایسا تھا جب میں شادی کے خلاف تھی ، لیکن شلبھ نے شادی میں میرا اعتماد بڑھایا ۔ اب میں ایک 16 سال کی بچی کی طرح اس کے پیار میں ہوں ۔








View this post on Instagram


Posted @withrepost • @panjabikamya Blessed 🙏🏻❤️


A post shared by Shalabh Dang (@shalabhdang) on Sep 9, 2019 at 11:04am PDT





حال ہی میں کامیہ نے شلبھ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی ۔ اس تصویر میں دونوں گن پتی بپا کے ساتھ نظر آرہے تھے ۔ بتادیں کہ شلبھ بھی طلاق شدہ ہیں ۔ ان کا ایک دس سال کا بیٹا ہے ۔ وہیں کامیہ 9 سال کی بیٹی آرا کی ماں ہیں ۔
First published: Sep 12, 2019 10:41 PM IST