உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lock Upp: کنگنا رناوت نے عظمی فلاح سے مانگی معافی، ذیشان خان پر کسا طنز، جانئے پورا معاملہ

    Lock Upp: کنگنا رناوت نے عظمی فلاح سے مانگی معافی، ذیشان خان پر کسا طنز، جانئے پورا معاملہ۔ تصویر : Instagram @kanganaranaut

    Lock Upp: کنگنا رناوت نے عظمی فلاح سے مانگی معافی، ذیشان خان پر کسا طنز، جانئے پورا معاملہ۔ تصویر : Instagram @kanganaranaut

    'لاک اپ' کے حالیہ ایپی سوڈ میں ذیشان خان اور عظمیٰ فلاح کے درمیان پرتشدد لڑائی ، شو کی بدترین لڑائیوں میں سے ایک ثابت ہوئی۔ ذیشان نے عظمی کے ساتھ جس طرخ کی حرکتیں کی تھیں ، وہ شو میں کسی کو بھی پسند نہیں آئیں ، جس کے بعد ذیشان کو شو سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا تھا ۔

    • Share this:
      مبئی : 'لاک اپ' کے حالیہ ایپی سوڈ میں ذیشان خان اور عظمیٰ فلاح کے درمیان پرتشدد لڑائی ، شو کی بدترین لڑائیوں میں سے ایک ثابت ہوئی۔ ذیشان نے عظمی کے ساتھ جس طرخ کی حرکتیں کی تھیں ، وہ شو میں کسی کو بھی پسند نہیں آئیں ، جس کے بعد ذیشان کو شو سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا تھا ۔ اب کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے عظمی سے معافی بھی مانگی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عرفی جاوید نے یہ کیا پہن لیا؟ بکنی کے ساتھ پہنی ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک پینٹ، لوگوں نے کہا: بے شرم


      ای ٹائمز کی خبر کے مطابق فیصلہ کے دن کے ایپی سوڈ میں کنگنا رناوت نے ذیشان پر طنز کرتے ہوئے عظمی کا ساتھ دیا۔ اس نے کہا کہ میں پیر کے واقعہ کو اپنے دماغ سے نہیں نکال پا رہی ہوں، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔ عظمی، میں آپ کے ساتھ اس رویے کے لیے معافی مانگتی ہوں۔ ریئلٹی شوز انسانیت کے جوہر کو سامنے لاتے ہیں اور ذیشان نے بہت مایوس کیا ہے ، اسے غصے کی پریشانی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ڈائریکٹر کے ساتھ رشتہ، پھر ہوئی حاملہ، اداکارہ مندنا کریمی کا درد سن کر رو پڑی کنگنا رناوت


      اس کے ساتھ ہی کنگنا رناوت نے عظمی فلاح کو نشانہ بنانے پر انجلی اروڑا کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ انجلی آپ نے بھی عظمی کو بھی نشانہ بنایا، ہلکی سی خراش آنے پر بھی آپ روئیں ، آپ نے عظمی کے میک اپ کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا ، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ اس کے لیے اہم ہو سکتا تھا؟ میں نے آپ کو تین وارننگ دی تھی ، لیکن آپ نے میری تمام وارننگز کو نظر انداز کر دیا ۔

      کنگنا نے مزید کہا کہ انجلی، آپ بدلہ لینے کے موڈ میں ہیں اور ہمیشہ اپنی مایوسی عظمی پر نکالنے کی کوشش کرتی ہیں، اس لیے میں آپ کو قید کی سزا دیتی ہوں۔ ان سب کے علاوہ کنگنا رناوت نے پائل روہتگی اور شیوم شرما کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پائل روہتگی اور شیوم شرما، آپ نے عظمی کی مدد کی، آپ کے رد عمل بہت اچھے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے عظمی کی حمایت کی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: