اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کپل شرما کے ساتھ کامیڈی کرنے والے اداکار نے کی خودکشی کی کوشش، کررہا تھا خودکشی کا FB لائیو

    Comedian Suicide Attempts : تیرتھانند راو  (Teerthanand Rao Sucide Attempt) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کام کی کمی سے پیدا ہوئی مالی تنگی سے پریشان تھے ۔ انہوں نے دی کپل شرما شو ، کرائم پیٹرول اور سی آئی ڈی سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے

    Comedian Suicide Attempts : تیرتھانند راو (Teerthanand Rao Sucide Attempt) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کام کی کمی سے پیدا ہوئی مالی تنگی سے پریشان تھے ۔ انہوں نے دی کپل شرما شو ، کرائم پیٹرول اور سی آئی ڈی سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے

    Comedian Suicide Attempts : تیرتھانند راو (Teerthanand Rao Sucide Attempt) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کام کی کمی سے پیدا ہوئی مالی تنگی سے پریشان تھے ۔ انہوں نے دی کپل شرما شو ، کرائم پیٹرول اور سی آئی ڈی سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے

    • Share this:
      ممبئی : ملک میں گزشتہ دو سالوں سے کورونا وائرس قہر برپا کررہا ہے ۔ کورونا وائرس (Covido 19 Pandemic) سے بچاو اور تحفظ کیلئے ملک میں لاک ڈاون لگایا گیا اور ایک مرتبہ پھر سے ملک میں ایسے حالت بنتے جارہے ہیں ۔ کئی لوگوں کے روزگار ختم ہورہے ہیں ۔ ایسے میں عام آمی سے لے کر بالی ووڈ اور ٹی وی ایکٹرس بھی متاثر ہورہے ہیں اور غلط قدم اٹھا رہے ہیں ۔ سال 2020 میں کئی ٹی وی سلیبریٹیز نے خودکشی کی ۔ اب خبر ہے کہ دی کپل شرما شو سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کرچکے کامیڈین تیرتھانند راو نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

      تیرتھانند راو  (Teerthanand Rao Sucide Attempt) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کام کی کمی سے پیدا ہوئی مالی تنگی سے پریشان تھے ۔ انہوں نے دی کپل شرما شو ، کرائم پیٹرول اور سی آئی ڈی سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ، لیکن ان کے پڑوسیوں نے انہیں بچالیا ۔ یہ واقعہ 27 دسمبر کا ہے ۔ تیرتھا نند فیس بک پر لائیو ہوئے اور انہوں نےاپنے اسسٹنٹ کو بھی فون کرکے بتایا کہ وہ کئی وجوہات سے خودکشی کرنے کا قدم اٹھا رہے ہیں ۔

      نیوز18 ڈاٹ کام نے جب تیرتھانند راو سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سچ میں کافی مشکل رہے ہیں ، میری مالی حالت خراب ہے اور میرے پاس سچ میں کوئی سیونگ نہیں ہے ۔ مجھے پاو بھاجی نام کی ایک فلم سمیت کچھ کام ملا اور کچھ ویب سیریز میں نے کی ہیں ، جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں ، لیکن انہوں نے مجھے ادائیگی نہیں کی ہے اور اس لئے ایسے بھی دن آئے ، جب میں نے کچھ نہیں کھایا یا صرف ایک وڑا پاو کھاکر زندہ رہا ۔

      کپل شرما کے ساتھ تیرتھانند راو
      کپل شرما کے ساتھ تیرتھانند راو


      تیرتھانند راو نے آگے کہا کہ اس لئے مجھے لگنے لگا کہ اس پریشانی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ میں اپنی زندگی ختم کرلوں ۔ میں نے ایک ویڈیو بھیجا تھا اور اپنے اسسٹنٹ کو مطلع کیا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوجاتا ہے تو میرا گھر جہاں میں ویرار میں رہتا ہوں ، میری بیٹی کو دیدینا ۔ میں اس واقعہ کو ریکارڈ کرنے کیلئے فیس بک پر لائیو بھی ہوا تھا۔ میرا اسسٹنٹ کسی طرح آیا اور مجھے دروازہ کھولنے کیلئے کہا ۔ پولیس کو بلایا گیا اور وہ مجھے اسپتال لے گئے ، جہاں میں چار دنوں تک بھرتی رہا ۔

      تیرتھانند راو نے بتایا کہ ان کا کبنہ ان سے بات نہیں کرتا ہے ، جس کی وجہ سے بھی انہوں نے خودکشی کرنے کا ارادہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تقریبا دو دہائی پہلے ایک بار ڈانسر سے پیار ہوگیا تھا ۔ جبکہ ہم نے کبھی شادی نہں ، ہماری ایک بیٹی ہے جس کی پیدائش 2003 میں ہوئی تھی ، لیکن جب میرا لیو ان پارٹنر 2005 میں امریکہ گیا تو اس کو کسی اور سے پیار ہوگیا اور وہاں شادی کرلی ۔ ہم نے آخری مرتبہ 2009 میں بات کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: