Karan Mehra and Nisha Rawal:۔ '11 مہینے سے میرے گھر میں غیر مرد کے ساتھ رہ رہی ہے'، اداکار کرن مہرا نے بیوی نشا راول پر لگایا سنگین الزام
'11 مہینے سے میرے گھر میں غیر مرد کے ساتھ رہ رہی ہے'، Karan Mehra نے بیوی پر لگایا الزام ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @realkaranmehra
Karan Mehra accuses Nisha Rawal For Living With Another Man: کرن مہرا نے ایک انٹرویو میں نشا راول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا : 'آج بھی میرے گھر میں ایک آدمی رہ رہا ہے۔ پچھلے 11 مہینوں سے وہ شخص میرے گھر میں رہ رہا ہے۔ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر میرے گھر میں داخل ہوا ہے۔‘‘
ممبئی: ٹی وی اداکار کرن مہرا اور ان کی اہلیہ نشا راول کے درمیان جاری لڑائی سے سبھی واقف ہیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ دونوں کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔ نشا راول نے 'لاک اپ' میں بھی کرن مہرا اور ان کی شادی شدہ زندگی سے وابستہ کئی راز سے پردہ اٹھایا تھا۔ ٹی وی کپل نے آپسی جھگڑے کے بعد راستے جدا کر لیے ہیں۔ نشا راول نے شوہر کرن مہرا پر بھی ایکسٹرا میریٹیل افیئر کا الزام لگایا تھا اور اپنے زخم دکھاتے ہوئے ان پر مار پیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ اب حال ہی میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اداکار نے بیوی نشا پر بے وفائی کا الزام لگایا ہے ۔
کرن مہرا نے ایک انٹرویو میں نشا راول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا : 'آج بھی میرے گھر میں ایک آدمی رہ رہا ہے۔ پچھلے 11 مہینوں سے وہ شخص میرے گھر میں رہ رہا ہے۔ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر میرے گھر میں داخل ہوا ہے۔‘‘ اداکار کا کہنا ہے کہ نشا راول نے اس شخص کے ساتھ مل کر اس کے گھر، گاڑی اور کاروبار پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کرن نے اپنے بیٹے کاوش کو یاد کرنے کی بھی بات کہی۔ وہ کہتے ہیں: 'میں اپنے بیٹے کو بہت یاد کرتا ہوں۔ ایک باپ ہونے کے ناطے جب آپ اس سے بات نہیں کر پاتے ہیں تو یہ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن مجھے اپنے آپ کو سب سے برے دور کے لیے تیار کرنا ہے۔ جب بھی ملیں گے تو دیکھوں گا۔ میری پہلی ترجیح اپنے والدین اور بھائی کو اس سے نکالنا ہے۔ انہیں پیشگی ضمانت مل گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی ہے۔ اتنے بڑے الزامات کے باوجود یہ ایک بڑی جیت تھی'۔
نشا راول کو حال ہی میں کنگنا رناوت کی میزبانی والے شو 'لاک اپ' میں دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے کرن مہرا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کئی راز افشا کیے تھے۔ نشا نے اس دوران یہ بھی بتایا تھا کہ کرن مہرا کے ساتھ شادی کے باوجود انہوں نے ایک غیر مرد کو کس کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب بھی وہ اس شخص سے ملتی تھی، کرن کو اس کے بارے میں پتہ ہوتا تھا۔ نشا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اسقاط حمل کے ایک سال بعد ایسا کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔