உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmera Shah B'day Spl: چھوٹے پردے سے کرئیر کی شروعات کی اور بڑے پردے پر اپنی اداؤں سے لگائی آگ

    ۔ تصویر: کشمیرا شاہ، انسٹاگرام۔

    ۔ تصویر: کشمیرا شاہ، انسٹاگرام۔

    اداکارہ کشمیرہ شاہ آج (2 دسمبر) 50 برس کی ہو گئی ہیں لیکن ان کی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیےعمر صرف ایک نمبر ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں (Happy Birthday Kashmera Shah)۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ایکٹریس کشمیرا شاہ آج اپنا 50 واں یوم پیدائش (Kashmera Shah Birthday) منارہی ہیں۔ کشمیرا کا جنم 2 دسمبر 1971 کو ممبئی میں ہوا تھا۔ کشمیرا شاہ نے اپنی اسکول اور کالج کی تعلیم ممبئی سے ہی مکمل کی ہے۔ شائد آپ میں سے بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ کشمیرا شاہ، پاپولر کلاسیکل سنگر انجنی بائی لولیکر (Anjanibai Lolekar) کی پوتی ہیں۔ کلاسیکل موسیقی کی دنیا میں کشمیرا شاہ کی دادی کا نام بہت بڑا ہے۔ کشمیرا شاہ نے اپنے کرئیر کی شروعات سال 1994 میں ٹی وی شو ’ہیلو بالی ووڈ‘ (Hello Bollywood) سے کی تھی۔ اس میں انہوں نے مونا ڈارلینگ کا کردار ادا کیا تھا۔
      کئی ریالٹی شوز کا حصہ رہ چکی ہیں کشمیرا
      کشمیرا شاہ (Kashmera Shah) نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو سال 1997 میں فلم ’یس باس‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے ہندی فلم کے علاوہ، تمل، تیلگو، مراٹھی اور بھوجپوری فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ’سازش‘، پیار تو ہونا ہی تھا، ہندوستان کی قسم، واستو، ہیرا پھیری، جنگل، آنکھیں، مرڈر، زہریلا جیسی فلموں مین کشمیرا نظر آچکی ہیں۔ کشمیرا نے زیادہ تر فلموں میں آئٹم ڈانس کیا ہے۔ اپنے ڈانس اسٹیپس سے انہوں نے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ ساتھ ہی کشمیرا کئی ریالٹی شوز میں بھی حصہلے چکی ہیں۔ بگ باس، کے پہلے سیزن میں انہوں نے امیدوار کے طو رپر حصہ لیا تھا۔ سال 2007 میں کشمیرا نے کرشنا ابھیشک کے ساتھ ڈانس ریالٹی شو ’نچ بلیے 3‘ میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں نے سال 2008 میں ’کبھی کبھی پیار، کبھی کبھی یار‘ نامی شو میں حصہ لیا اور کشمیرا اس کی ونر بھی بنی تھی۔
      کشمیرا۔کرشنا ابھیشک کی لو اسٹوری
      کشمیرا شاہ کی ابھیشک سے پہلی ملاقات سال 2005 میں ہوئی تھی۔ اُس وقت وہ فلم ’اور پپو پاس ہوگیا‘ کی شوٹنگ کررہی تھیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی جئے پور میں کرشنا سے اُن کی ملاقات ہوئی تھی۔ اُس وقت کشمیرا کی شادی فلم پروڈیوسر بریڈ لیسٹرمین سے ہوچکی تھی۔ بریڈ کیلیفورنیا کے رہنے والے تھے۔ سال 2002 میں کشمیرا شاہ نے بریڈ سے شادی کی تھی۔
      شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی کشمیرا، کرشنا کے پیار میں پڑ گئیں۔ سال 2007 میں کشمیرا نے بریڈ لیسٹرمین سے طلاق لے لیا۔ سبھی کو لگا کہ کرشنا کی وجہ سے ہی کشمیرا نے طلاق لیا ہے، مگر کشمیرا ایسا نہیں مانتی ہیں۔ اس کے بعد کرشنا کے ساتھ وہ لیو اِن ریلیشن میں رہنے لگیں۔ پھر سال 2013 میں دونوں نے شادی کرلی۔
      سروگیسی سے ماں بنیں
      سال 2017 میں کشمیرا اور کرشنا سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کے پیرنٹس بنے۔ کشمیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب وہ قدری طور پر حاملہ نہیں ہوئیں تو پھر انہوں نے IVF کا بھی سہارا لیا۔ کشمیرا نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ 14 بار پریگننٹ ہونے میں ناکام رہی تھیں۔ پھر آخر میں کشمیرا نے سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کا فیصلہ لیا تھا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: