ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹوٹ رہی ہے ماننی ڈے اور مہر مشرا کی 16 سال کی شادی، اداکارہ نے کیا انکشاف، 6 ماہ سے ہیں الگ

خبر ہے کہ 16 سال لمبی شادی اداکارہ ماننی ڈے (Maninee De) اور اداکار مہر مشرا (Mihir Mishra) نے ایک دوسرے سے الگ ہونےکا فیصلہ لےلیا ہے۔ اداکارہ نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ وہ گزشتہ 6 ماہ (Maninee De and Mihir Mishra separated) سے اپنے شوہر سے الگ رہی ہیں۔

  • Share this:
ٹوٹ رہی ہے ماننی ڈے اور مہر مشرا کی 16 سال کی شادی، اداکارہ نے کیا انکشاف، 6 ماہ سے ہیں الگ
ٹوٹ رہی ہے ماننی ڈے اور مہر مشرا کی 16 سال کی شادی، اداکارہ نے کیا یہ بڑا انکشاف

سال 2020 واقعی کئی ساری بری خبریں لے کر آیا ہے۔ پوری دنیا جہاں کورونا جیسی وبا جھیل رہی ہے، وہیں سنیما دنیا سے بھی کئی دل توڑنے والی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ایسا ہی ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ 16 سال لمبی شادی اداکارہ ماننی ڈے (Maninee De) اور اداکار مہر مشرا (Mihir Mishra) نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ لے لیا ہے۔ اداکارہ نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ (Maninee De and Mihir Mishra separated) سے اپنے شوہر سے الگ رہی ہیں۔


ماننی اور مہرنے سال 2004 میں شادی کی تھی، لیکن اب یہ دونوں گزشتہ 6 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ ماننی اپنی بیٹی کے ساتھ ممبئی میں رہ رہی ہیں جبکہ مہر مشرا اپنے والدین کے ساتھ پونے شفٹ ہوچکے ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت میں ماننی ڈے نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے گزشتہ 6 مہینوں سے الگ رہ رہی ہیں۔ ماننی نے کہا کہ کسی دوسرے رشتے کی طرح ہی شادی کے بھی اپنے ہائی اور لو ہوتےہیں۔


 





حالانکہ ماننی نے 16 سال لمبی اس شادی کے ٹوٹنے کے پیچھے آخر کیا وجہ رہی اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ ماننی نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی وجہ (پرسنل معاملہ) ہے اور اس بات کو کھولنا نہیں چاہتیں۔ ماننی نے کہا کہ انہوں نے اس رشتے میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کی، لیکن اس کا پھل ان کے ہاتھ میں نہیں تھا۔

 




واضح رہے کہ ماننی سیریل ’لال عشق’ میں نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیریل ’جسی جیسی کوئی نہیں’ میں اہم کردار بھی نبھا چکی ہیں۔ ماننی فلم ’کرشن’ میں پرینکا چوپڑا کی سہیلی کے کردار میں بھی نظرآچکی ہیں۔ وہیں مہر کی بات کریں تو وہ ’سنجیونی’، ’عدالت’، ’جانے کیا ہوگا راما رے’، ’کبھی ہاں کبھی نا’، ’عشق میں مرجاواں’، ’کرشناداسی’ جیسے کئی ٹی وی سیریلس میں نظر آچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading