سترہ سال کی عمر میں دو بیٹوں کی ماں بن چکی تھی یہ اداکارہ ، اب ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ آئی نظر
چھوٹے پردے کی کومولیکا یعنی اروشی ڈھولکیا نچ بلئے میں انٹری کرچکی ہیں ۔ وہ اس شو پر اپنے ایکس بوائے فرینڈ انجو سچدیو کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 21, 2019 01:24 PM IST

سترہ سال کی عمر میں دو بیٹوں کی ماں بن چکی تھی یہ اداکارہ
چھوٹے پردے کی کومولیکا یعنی اروشی ڈھولکیا نچ بلئے میں انٹری کرچکی ہیں ۔ وہ اس شو پر اپنے ایکس بوائے فرینڈ انجو سچدیو کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔ 19 جولائی کے خاص ایپی سوڈ میں شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے خود سبھی جوڑیوں کو سب سے ملوایا ۔ اس دوران جب اروشی اسٹیج پر آئیں تو ایک الگ ہی بات تھی ۔ ایسا اس لئے کیونکہ وہ چھوٹے پردے کی پرانی کھلاڑی ہیں اور کافی دنوں کے بعد اسکرین پر نظر آئیں تھیں ۔
نچ بلئے میں اپنے تعارف کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی جد و جہد کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے 16 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی اور 17 سال کی عمر میں وہ جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئیں ۔ بیٹے پیدا ہونے کے بعد 18 سال کی عمر سے وہ اکیلے ان کی پرورش کررہی ہیں ۔
اروشی کے بیٹے بھی اپنی ماں کی تعریف کرتے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماں دوبارہ شادی کرسکتی تھیں ، لیکن ان کیلئے کنبہ سب سے پہلے تھا ، اس لئے انہوں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا ۔

