این سی بی نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔ یہ چارج شیٹ منشیات کے معاملے میں دائر کی گئی ہے۔ ان دونوں کے خلاف 200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ سال 2020 میں دونوں کو این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ دونوں ضمانت پر باہر ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جون 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈرگس کے استعمال کے کیسز سامنے آئے تھے۔ جب این سی بی نے جانچ شروع کی تو کئی بڑے مشہور لوگ اس کے دائرے میں آئے۔
این سی بی نے منشیات کے معاملے میں دیپیکا پاڈوکون، شردھا کپور اور سارہ علی خان سمیت کئی بڑی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اسی سلسلے میں این سی بی نے نومبر 2020 میں بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ان کے گھر سے چرس برآمد ہوئی تھی۔ اس کے بعد این سی بی نے جوڑے کو گرفتار کر لیا تھا۔
این سی بی نے ہرش لمباچیا اور بھارتی سنگھ کو عدالت میں پیش کیا تھا اور اس کے بعد دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ اس دوران اس جوڑے نے 15،000 روپے کی سکیورٹی رقم جمع کرانے کے بعد ضمانت حاصل کی تھی۔ تب سے دونوں باہر ہیں۔ حالانکہ، این سی بی نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ Prosecutors کو سنے بغیر ہی ضمانت دے دی گئی تھی۔
گرفتاری کے وقت حاملہ تھیں بھارتی سنگھبتا دیں کہ جب بھارتی سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھا تو وہ اس وقت حاملہ تھیں۔ اسی سال اپریل میں انہوں نے ایک بیٹے لکشیا کو جنم دیا، جسے وہ پیار سے گولا کہتی ہیں۔ وہ ضمانت پر باہر آنے کے بعد اور حمل کے دوران بھی ٹی وی شوز کی میزبانی کرتی نظر آئی تھیں۔ حمل کے دوران کام کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو مصروف رکھنا چاہتی ہیں اور کسی قسم کے دباؤ میں نہیں رہنا چاہتیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔