உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیا شرما نے سمندر کے درمیان منایا ماں کے یوم پیدائش کا جشن، ماں-بیٹی کی خوبصورتی دیکھتے رہ جائیں گے آپ

    نیا شرما نے سمندر کے درمیان منایا ماں کے یوم پیدائش کا جشن۔ (تصویر کریڈٹ: prinzu_/instagram)

    نیا شرما نے سمندر کے درمیان منایا ماں کے یوم پیدائش کا جشن۔ (تصویر کریڈٹ: prinzu_/instagram)

    نیا شرما (Nia Sharma) نے اپنی ماں کا یوم پیدائش گوا میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا۔ نیا شرما اپنی ماں کو ہی اپنی بیسٹ فرینڈ مانتی ہیں۔ نیا شرما کے اس پوسٹ پر کئی سیلبس نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ شانتنو مہیشوری، روبینہ دلیک سے لے کر ارجن بجلانی سمیت کئی ستاروں نے نیا شرما کی ماں کو یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔ کرتیکا سنگر نے بھی ان تصاویر پر کمنٹ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نیا شرما (Nia Sharma) پارٹی پرسن ہونے کے ساتھ ساتھ پوری طرح فیملی گرل بھی ہیں۔ نیا شرما ایسی ٹی وی اداکارہ ہیں، جو اپنی زندگی کو کھل کر اور بنداس انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔ پارٹی کرنا، گھومنا وغیرہ انہیں کافی پسند ہے۔ اب نیا شرما نے اپنی ماں اوشا شرما کے یوم پیدائش پر کچھ ایسا کیا ہے، جو آپ کو بھی پسند آئے گا۔ نیا شرما نے اپنی ماں کا یوم پیدائش گوا میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا۔ نیا شرما نے اس دوران کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی۔

      ان تصاویر اور ویڈیو میں نیا شرما کی ماں کا بھی گلیمرس اور اسٹائلش انداز نظر آرہا ہے۔ انہیں دیکھ کر یہ کہہ پانا مشکل ہوگا کہ وہ نیا شرما کی ماں ہیں۔ نیا شرما کی ماں کی سوشل میڈیا پر صارف تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ نیا شرما ان تصاویر میں یاٹ پر اپنی ماں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ یاٹ بیلون سے پوری طرح سجا ہوا ہے۔ نیا شرما اپنی ماں کے یوم پیدائش پر شیمپین اوپن کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ نیا شرما اپنی ماں کے بے حد قریب ہیں۔

      نیا شرما اور ان کی ماں کا گلیمرس انداز دیکھنے کے لائق ہے۔ (تصویر کریڈٹ: niasharma90/instagra)
      نیا شرما اور ان کی ماں کا گلیمرس انداز دیکھنے کے لائق ہے۔ (تصویر کریڈٹ: niasharma90/instagra)


      نیا شرما اپنی ماں کو ہی اپنی بیسٹ فرینڈ مانتی ہیں۔ نیا شرما کے اس پوسٹ پر کئی سیلبس نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ شانتنو مہیشوری، روبینہ دلیک سے لے کر ارجن بجلانی سمیت کئی ستاروں نے نیا شرما کی ماں کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔ کرتیکا سینگر نے بھی ان تصاویر پر کمنٹ کیا ہے اور کہا ہے- ’یوم پیدائش مبارک ہو… میں انہیں آنٹی نہیں کہوں گی… وہ بے حد ہی خوبصورت ہیں۔ نیا شرما کئی بار فیملی کے ساتھ مستی کرتے ہوئے گھومتے ہوئے نظر آچکی ہیں۔

      کچھ ماہ پہلے اپنے بھائی کی شادی میں بھی نیا شرما نے خوب دھمال مچایا تھا۔ شادی کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی تھی۔ نیا شرما کا گزشتہ دنوں دو ’گھونٹ‘ اور ’پھونک لے‘ جیسے میوزک ویڈیو میں نظر آئی تھیں۔ لوگوں نے ان کی پرفارمنس کو ان گانوں میں خوب پسند کیا ہے۔ نیا شرما بطور مہمان ’بگ باس 15‘ کا بھی حصہ بنی تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: