ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی کے ’اکبر‘ کی دیوانی تھیں کئی لڑکیاں، سب کا دل توڑ کر رجت ٹوکس نے گرل فرینڈ سے کی تھی شادی

ٹی وی کا تاریخی سیریل ’جودھا اکبر‘ (Jodha Akbar) سے گھر گھر میں اپنی پہچان بنانے والے اداکار رجت ٹوکس کے لئے آج کا دن بہت خاص ہے۔ رجت ٹوکس (Rajat Tokas) نے چھوٹی عمر سے ہی ٹی وی دنیا میں دستک دے دی تھی۔ آج رجت کا یوم پیدائش ہے۔

  • Share this:
ٹی وی کے ’اکبر‘ کی دیوانی تھیں کئی لڑکیاں، سب کا دل توڑ کر رجت ٹوکس نے گرل فرینڈ سے کی تھی شادی
ٹی وی کے ’اکبر‘ کی دیوانی تھیں کئی لڑکیاں، سب کا دل توڑ کر رجت ٹوکس نے گرل فرینڈ سے کی تھی شادی۔ تصویر کریڈٹ: @RajatTokas

ممبئی: ٹی وی کا تاریخی سیریل ’جودھا اکبر‘ (Jodha Akbar) سے گھر گھر میں اپنی پہچان بنانے والے اداکار رجت ٹوکس کے لئے آج کا دن بہت خاص ہے۔ رجت ٹوکس (Rajat Tokas) نے چھوٹی عمر سے ہی ٹی وی دنیا میں دستک دے دی تھی۔ آج رجت کا یوم پیدائش ہے۔ ان کا پیدائش 19 جولائی 1991 کو دہلی کے منیرکا میں ہوئی تھی۔ اس سال رجت ٹوکس اپنا 30 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ رجت ٹوکس کے یوم پیدائش پر ان سے متعلق خاص باتیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rajat (@rajattokas19)






رجت ٹوکس (Rajat Tokas Birthday) نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ رجت ٹوکس نے کئی فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ رجت ٹوکس نے ٹیلی ویژن پر اپنی شروعات ’سائیں بابا‘ سیریل کے ساتھ کی تھی، لیکن اس سیریل سے انہیں پہچان نہیں ملی۔ سیریل ‘دھرتی کا ویر یودھا پرتھوی راج چوہان‘ سے انہیں پہچان دلائی۔ ’پرتھوی راج چوہان‘ سے پہلے رجت ٹوکس ’دھرم ویر‘ میں نظر آئے تھے۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rajat (@rajattokas19)






رجت ٹوکس (Rajat Takas) کے ہر شو میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔ وہ ایک بہترین اور باصلاحیت اداکار ہیں۔ سیریل پرتھوی راج چوہان کو اتنا زیادہ پسند کیا گیا تھا کہ بعد میں اسے جوڑ کر ایک فلم کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔ رجت ٹوکس کا چارم ایسا تھا کہ لڑکیاں ان کی دیوانی ہوا کرتی تھیں اور ان کے یوم پیدائش پر انہیں تحفے اور لیٹر بھیجا کرتی تھیں۔ لیکن رجت ٹوکس کا دل ایک ہی لڑکی چرا سکی، جس کا نام ہیں سرشٹا نائر۔ رجت ٹوکس نے اپنی گرل فرینڈ سے سال 2015 میں خاموشی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔
رجت ٹوکس نے ’چندرنندنی‘ اور ’جودھا اکبر‘ جیسے سیریل میں بھی اہم کردار نبھائے تھے، جن میں انہیں خوب پسند بھی کیا گیا تھا۔ رجت ٹوکس ٹیلی ویژن کے پاپولر شو ’ناگن‘ میں بھی نظر آچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2021 09:23 AM IST